یلاپور ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے شیورام ہیبار نے درج کی زبردست جیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th December 2019, 4:54 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 9/دسمبر (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے یلاپور منڈگوڈ اسمبلی حلقے سے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے امیدوار شیورام ہیبار نے 31,406ووٹوں کی اکثریت سے زبردست جیت درج کرتے ہوئے اپنے قریبی حریف کا نگریسی امیدوار بھیمنّا نائک کو شکست دے دی ہے۔

خیال رہے کہ کانگریس پارٹی سے بغاوت کرکے نااہل قرار پانے والے شیورام ہیبار نے 5 دسمبر کو منعقدہ ضمنی انتخاب بی جے پی کی ٹکٹ پر لڑا تھا۔ 1.72لاکھ ووٹروں والے اس حلقے میں 77.53 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ 

آج سرسی کے ای ایس کامرس کالج میں ووٹوں کی گنتی عمل میں آئی۔ شیورام کے کھاتے میں 80440ووٹ آئے جب کہ کانگریس کے بھیمنّا نائک 49,034 ووٹوں تک ہی محدود رہے۔

معلوم ہوا ہے کہ 1,444 ووٹ نوٹا کے کھاتے میں پڑے۔ جنتا دل ایس کی امیدوار چیترا 1,235ووٹ، کرناٹکا راشٹرا سمیتی کی امیدوار زیتون بی 443 ووٹ، اتم پراجکیہ پکشا کے امیدوار سنیل پوار 281 ووٹ،  آزاد امیدوار چیدانند ہریجن 413 ووٹ اور مہیش ہیگڈے 301ووٹ حاصل کیے۔

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جملہ 10پوسٹل ووٹ پول ہوئے تھے جس میں سے دو ووٹ بی جے پی کے کھاتے میں گئے اور بقیہ 8 ووٹوں کو مسترد کردیا گیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...