کرناٹک میں 15 اسمبلی سیٹوں پر 248 امیدواروں نے داخل کی پرچہ نامزدگی

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2019, 8:18 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں 15 اسمبلی سیٹوں پر پانچ دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے کل 248 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔الیکشن افسر نے یہ معلومات دی۔کرناٹک کے چیف الیکشن افسر کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق 152 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن یعنی پیر کو 237 نامزدگی داخل کئے۔پیر تک کل 248 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے تھے جن میں سے 56 امیدوار قومی پارٹی کے ہیں، 17 امیدوار ریاست کی پارٹیوں سے ہیں۔وہیں 47 امیدوار رجسٹرڈ غیر منظورشدہ پارٹیوں سے ہیں اور 128 آزاد امیدوار ہیں۔سب سے زیادہ 28 امیدواروں نے شیواجی نگر علاقے سے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔اس کے بعد 27 امیدواروں نے ہوسکوٹے سیٹ سے نامزدگی داخل کی ہے۔پرچہ نامزدگی کی جانچ آج یعنی منگل کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 21 نومبر ہے۔ووٹوں کی گنتی نو دسمبر کو ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔