کرناٹک ضمنی انتخاب: بی جے پی کو اکثریت حاصل، شکست کے بعد سدارمیا نے اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے دیا استعفیٰ

Source: S.O. News Service | Published on 9th December 2019, 11:43 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9/دسمبر(ایس او نیوز) کرناٹک ضمنی انتخابات کے نتائج میں بی جے پی کے ہاتھوں زبردست شکست ملنے کے بعد سدارمیا نے اپوزیشن لیڈرکے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کرناٹک میں برسراقتداربی جے پی نے ضمنی انتخابات میں 12 سیٹیں جیت کراسمبلی میں پیرکواکثریت حاصل کرلی۔ 15 سیٹوں پرہوئے ضمنی انتخابات میں اسے 12 سیٹوں پرکامیابی ملی جبکہ 2 سیٹوں پرکانگریس کو جیت ملی ہے جبکہ ایک سیٹ سے آزاد امیدوارکامیاب ہوا ہے۔ جے ڈی ایس کا کھاتہ بھی نہیں کھلا۔

وہیں کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ وہ اپنے باقی کے ساڑھے تین سال کی مدت کے لئے مستحکم اور ترقی پر مبنی حکومت دیں گے۔ انہوں نے یہاں صحافیوں سے کہا 'رائے دہندگان نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے اورنتائج آچکے ہیں۔ اب ہمیں ریاست کی ترقی پر توجہ مرکوزکرنی ہے۔ میں اپنے وزراء اوراراکین اسمبلی کی ممد سے آئندہ تین سال کے لئے اچھی حکمرانی دوں گا'۔ انہوں نے بغیرکسی تعطل کے اپنی مدت پوری کرنےکےلئے اپوزیشن سے تعاون طلب  کی۔

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی حکومت اب مستحکم ہوگئی ہے۔

یدی یورپا نے کہا 'اپوزیشن لوگوں کے درمیان خوف پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ میں ان سےاپیل کرتا ہوں کہ کم ازکم اب سے اپنی پوری حمایت ہمیں دیں۔ ہم نے اسمبلی کی رکنیت سےنااہل قراردیئےگئے سبھی اراکین اسمبلی کویقین دہانی کرائی تھی کہ انہیں وزیربنایا جائے گا'۔ وزیراعلیٰ نےکہا 'اس لئےان سے وعدہ خلافی کرنےکا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ ہم انہیں وزیربنائیں گے'۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...