کرناٹکااسمبلی کے ضمنی انتخابات :15نشستوں پر  جے ڈی ایس کا مقابلہ : کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st September 2019, 8:04 PM | ریاستی خبریں |

میسور :21؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)21اکتوبر کو ریاست میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں جے ڈی ایس سبھی 15حلقوں سےاپنے  امیدوار میدان میں اتارنے کا سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے اعلان کیا۔

وہ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی آزادانہ طورپر مقابلہ کرے گی، 8سے 10نشستوں پر جیت کا اعتماد ہے۔ ضمنی انتخابات کےنتائج پر ریاست کی سیاست تبدیل ہونے کے امکانات ہیں۔ جے ڈی ایس، کانگریس زائد نشستوں پر جیت حاصل کرتے ہیں تو حکومت گر نے کی بات کہی۔ اپنی حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ کیامیں نے بہت ہی خراب حکومت کی ہے، کانگریس کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دینے کی وجہ سے جے ڈی ایس کارکنان مجھ سے دور ہوئے ، کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا واحد مقصد لے کر تکالیف کے دوران بھی مخلوط حکومت سنبھالی تھی ۔ کسانوں اور غریبوں کے لئے کئی منصوبہ جات جاری کئے لیکن اس کی تشہیر نہیں ہونے پر بیزارگی کا اظہار کیا۔

برسراقتدار بی جےپی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ موجودہ بی جےپی کی حکومت سیلاب کے حالات کو ٹھیک طرح سے نبھایا نہیں ہے ہم اسی کو موضوع بنا کر ضمنی انتخابات لڑیں گے۔ وزیراعظم امریکہ جا کر کروڑوں روپیہ خرچ کرتے ہیں، لیکن سیلاب کی وجہ سے سڑک پر زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے متاثرین کی تکالیف سماعت کرنے کا ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ کارپوریٹ کمپنیوں کے ٹیکس میں کمی کی جاتی ہے، متاثرین کے لئے ایک پیسہ بھی نہیں دیتے ، مخلوط حکومت گرانے کے لئے گناہ کا پیسہ استعمال کیا، سیلاب متاثرین کی  کوئی امداد نہیں کرنے پر تنقید کی۔

بیلگام، باگلکوٹ ، ہاویری میں سیلاب متاثرین سڑک پر ، بس اسٹانڈ میں رات گزار رہے ہیں، ان کی کونسی ذات، ان میں لنگائیت بھی ہیں۔ موجودہ حکومت پر انہیں جس طرح کا غصہ ہے وہ ریاستی وزیر جگدیش شٹر کے خلاف گھیراؤ اور نعرے بازی کے وقت ثابت ہونے کی بات کہی۔

کانگریس پر تبصرہ کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ ریاست میں کانگریس کے کچھ لیڈران کے لئے بی جے پی سے زائد جے ڈی ایس اولین دشمن ہے، جے ڈی ایس ختم کرنے کے لئے سازش رچے جانے کا سا بق وزیر اعلیٰ سدرامیا کا نام لئے بغیر وار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...