کرناٹک: ضمنی انتخابات پر ہرکسی کی نظر

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2019, 12:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23/نومبر(ایس او نیوز) کرناٹک اسمبلی کی 15 سیٹوں کے لیے پانچ دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات پرہر کسی کی نظر ہے کیونکہ ان سیٹوں پر فتحیاب ہونےو الے اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کی وجہ سے جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس)۔کانگریس اتحاد کی حکومت گر گئی تھی اور بی ایس یدیورپا کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت وجود میں آئی۔ انتخابی میدان میں فی الحال امیدواروں سمیت کل 165 امیدوار ہیں جو اپنی اپنی جیت کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہیں۔

ریاستی الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ 21 نومبر کو پرچہ نامزدگی کی جانچ پرکھ کے بعد 218 امیدوار میدان میں تھے جن میں سے 53 امیدواروں نے نام واپس لینے کی آخری تاریخ جمعرات کو اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا۔ کے آر پیٹ اور ییلپور اسمبلی حلقوں میں سب سے کم سات سات امیدوار ہیں جبکہ شیوجی نگر اور ہوسکوٹے حلقوں میں سب سے زیادہ 19۔19 امیدوارمیدان میں ہیں۔

ان تمام 15 حلقوں میں 18.52 لاکھ خاتون رائے دہندگان سمیت کل 37.77 لاکھ رائے دہندگان ووٹ ڈالیں گے۔ چیف الیکٹورل افسر سنجیو کمار نے کہا کہ ووٹر لسٹ کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تک اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس فہرست کو ضمنی الیکشن کے لحاظ سے کافی بڑا بتایا۔ اس الیکشن میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ووٹروں کا اہم کردار ہوگا۔ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے 18 اور 19 برس کے رائے دہندگان کی تعداد 79714 ہے جو کسی بھی امیدوارکی فتح و شکست میں فیصلہ کن کردار میں ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...