2؍مارچ سے دوبارہ بس ہڑتال کا اندیشہ،ٹرانسپورٹ ملازمین یونین کی طرف سے  بنگلورو کے فریڈم پارک میں احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 1st March 2021, 10:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، یکم مارچ (ایس او نیوز) کرناٹک  میں ایک بار پھر اس ہڑتال شروع ہونے کے آثار کافی نمایاں نظر آرہے ہیں ۔ کے ایس آر ٹی کی اور پی ایم ٹی کی ملازمین نے حکومت کی طرف سے ان کی مانگوں پر اب تک کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے ایک بار پھر احتجاجی  تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 بتایاجاتا ہے اتوارکو  بنگلورو ر میں  بی اے ٹیم سی  ملازمین کی یونین اور ریاست کے دیگر اضلاع  میں کے ایس آر ٹی سی  ملازمین نے اپنی اپنی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پر حکومت کو متوجہ کروانے کے لئے ایک بار پھر احتجاج شروع کریں گے۔ ان ملازمین نے کہا ہے کہ حکومت کو انہوں نے جو مہلت دی تھی وہ اب پوری ہو چکی ہے اس لئے اب متوجہ کروانے کے لئے تحریک کی شروعات ضروری ہو چکی ہے۔

 ملازمین یونین کے نمائندوں نے بتایا کہ تین ماہ میں جب حکومت کی  یقین  دہانی پر ہڑتال ختم کی گئی تھی تو اس وقت  حکومت کے سامنے جو مطالبات پیش کئے گئےان میں سے ایک کو بھی پورا نہیں کیا گیا ہے اس لئے ان ملازمین نے 2؍مارچ سے بنگلورو کے فریڈم پارک میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس پروگرام کا نام فریڈم پارک چلو تحر یک دیا گیا ہے۔ بی ایم ٹی سی  کے علاوہ ریاستی سطح پر  چاروں ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کی طرف سے احتجاج 2 ؍مارچ سے شروع ہونے جارہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ احتجاج کے پہلے روز فریڈم پارک میں ایک مشاورتی اجلاس ہو گا جس میں تمام یونینوں کے نمائندے شریک ہوں گے اور اس میں طے کیا جائے گا کہ ہڑتال پھر شروع کرنی ہے یا نہیں ۔ اس دوران کرناٹک  راجیہ رعیت  سنگھا کے صدر کوڈ ی ہلی   چندرا شیکھر  نے اعلان کیا کہ ٹرانسپورٹ ملازمین کی طرف سے ان کے 9 مطالبات پر زور دینے کے لئے 2 ؍مارچ کو ترمیم پارک میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہوئی ہڑتال اور احتجاج کو ختم کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ملازمین کی مانگوں کو تین ماہ کے عرصہ  میں پورا کیا جائے گا لیکن تین ماہ گزرجانے کے بعد بھی اب تک کوئی مانگ  پوری نہیں ہوسکی  ہے۔ انہوں نے  کیا کہ  ملازمین کو چھٹویں پے کمیشن کے مطابق تنخواہ اور دیگر مانگوں کو پورا کرنے کے لئے اس احتجاج میں  زور د یا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔