بجٹ میں خواتین کی فلاح پر خصوصی تو جہ ، ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈ فراہم کرنے کی کوشش: و زیر اعلیٰ ایس ایڈی یورپا
بنگلورو، یکم مارچ (ایس او نیوز ) و زیر اعلیٰ ایس ایڈی یورپا نے کہا ہے کہ 8 ؍مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر ریاستی اسمبلی میں جو سالانہ بجٹ پیش ہونے جا رہا ہے اس میں خواتین کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جائے گیا۔
انہوں نے شیموگہ کے ضلع سورب تعلقہ میں آبپا شی پراجکٹو ں کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا کہ بجٹ کی تاریخ کا اعلان کیا جا چکا ہے اور عوام کو اس اس بجٹ سے بہت ساری توقعات ہیں۔ اس بجٹ کے ذریعے ان کی کوشش ہوگی کہ ان میں سے حتی الامکان امنگوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کے ذریعے جن منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا ان پرعمل پیرائی کے لئے و سائل یکجا کر نے پر اس بجٹ میں خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کے متعلق ان کی سرکاری کے محکموں کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ کئی دورکی میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کیا کہ انہوں نے بجٹ میں خواتین کی طرف خصوصی توجہ دی ہے اور ان کی فلاح کے لئے اس میں نئی اسکیموں کو متعارف کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں ریاست کے زیر التواء آبپاشی منصوبوں کو پورا کرنے کی طرف سے توجہ دی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دستیاب مالی وسائل کی حدود میں رہتے ہوئے عوام کی فلا ح کے لئے جو بھی ممکن ہو سکے وہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کے تمام درد ختم ہو چکے ہیں ۔ اببجٹ کی تیاری کا عمل قطعی مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس بار بجٹ میں ان حلقوں کے لئے کوئی خصوصی گرانٹ نہیں دیا جا رہا ہے جہاں تقریب ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ان حلقوں کی ترقی کے لئے کافی گرانٹ دیئے جا چکے ہیں۔ اس دوران تقریب کے لئے وزیر اعلیٰ کی آمد کے مرحلہ میں ان کا گھیراؤ کرنے کے لئے کانگریس میں کارکنوں کی طرف سے تیاری کی گئی تھی اس کی اطلاع پا کر وہاں جمع کانگریس کارکنوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنوں نے احتجاج کا منصوبہ بنایا تھا۔ پولیس نے دو پہر بعد سے ہی ضلع کا نگر یس بھون کا محاصره کر لیا اور ضلع کانگریس صدر سند ریش سمیت دیگر کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔