کرناٹک میں بجٹ 2020/21 کی تیاریاں، وزیراعلی یڈیورپا نے مسلم نمائندوں کے ساتھ کی میٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 15th February 2020, 12:28 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،15/فروری (ایس او نیوز)  کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یڈیورپا وزیرخزانہ کی حیثیت سے5 مارچ کو ریاست کا سالانہ بجٹ پیش کرنے والے ہیں۔ بجٹ کی تیاری کیلئے وزیر اعلی ان دنوں سلسلہ وار میٹنگیں کر رہے ہیں۔ بجٹ کے پیش نظر عوام کے مطالبات کو جاننے کیلئے مختلف طبقوں، مختلف تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ  وزیراعلی کی میٹنگیں جاری ہیں۔ اسی سلسلہ کے تحت وزیراعلی نے ودھان سودھا میں مسلم طبقہ کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں مسلم ارکان اسمبلی،ارکان کونسل، اقلیتی محکموں کے چیرمینوں، افسروں نے شرکت کی۔ سابق ریاستی وزیر آرروشن بیگ نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔

معاشی گراوٹ کے سبب یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ آنے والے بجٹ میں وزیراعلی مختلف محکموں کے فنڈ میں کٹوتی کر سکتے ہیں۔ مسلم طبقہ کے نمائندوں نے وزیراعلی سے درخواست کی ہے کہ وہ اقلیتی محکمہ کے بجٹ میں کسی بھی طرح کی کٹوتی نہ کریں۔ میٹنگ کے دوران مسلم لیڈروں نے کہاکہ اقلیتی محکمہ کا موجودہ بجٹ تقریبا تین ہزارکروڑ ہے، اس بجٹ کو بحال رکھتے ہوئے حکومت مزید فنڈ ریاست کے نئے بجٹ میں مختص کرے۔ مسلم لیڈروں نے وزیر اعلی سے درخواست کی ہےکہ حکومت اقلیتوں کی تمام اسکیموں کو جاری رکھتے ہوئے نئی اسکیمیں شروع کرے۔ اقلیتی طلبا کی اسکالرشپ کے مسئلہ پر بھی میٹنگ میں گفتگو ہوئی۔

گزشتہ سال کرناٹک میں اقلیتی طلبا کو تاخیر سے اسکالرشپ فراہم کی گئی ہے۔ چند اسکالرشپ کی اسکیموں میں کمی بھی کی گئی ہے۔  اس موقع پر کرناٹک ریاستی وقف بورڈ نے وزیراعلی کو میمورنڈم پیش کیا۔ وقف بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر محمد یوسف نے کہاکہ انہوں نے وقف بورڈ کے سالانہ گرانٹ کو125کروڑسے بڑھا کر198کروڑ روپئے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ وقف املاک کی ترقی کیلئے85کروڑروپئے خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف نے کہاکہ ریاستی وقف بورڈ نے وقف اراضی پر غریب خاندانوں کیلئے مکانات کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبہ کیلئے ہاؤسنگ اسکیم کے تحت75کروڑروپئے فراہم کرنے کی ریاستی حکومت سے مانگ کی گئی ہے۔

وقف بورڈ کے چیرمین نے کہا کہ وقف بورڈ میں خالی138 اسامیوں کو فوری طور پر پُر کرنے کا بھی ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعلی نے وقف بورڈ کے مطالبات پرغور کرنے کا بھروسہ دلایا ہے۔ اس موقع پر بیدر کے شاہین تعلیمی ادارے کے خلاف وطن سے بغاوت کے مقدمہ کو واپس لینے کی بھی مسلم لیڈروں نے وزیراعلی سے درخواست کی۔ سی اے اے مخالف احتجاج کےدوران منگلورو فائرنگ میں ہلاک دو مسلم نوجوانوں کو معاوضہ فراہم کرنے کا بھی حکومت سے مطالبہ کیا گیا۔

میٹنگ کے بعد نیوز18اردو سے بات کرتے ہوئے مسلم ارکان اسمبلی اور ارکان کونسل نے وزیراعلی سے ہوئی ملاقات کو اطمینان بخش قرار دیا۔ رکن کونسل عبدالجبار نے کہا کہ وزیراعلی نے میٹنگ میں بھروسہ دلایا کہ وہ اقلیتوں کے ساتھ پورا انصاف کریں گے۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں 14ماہ کی کانگریس۔ جے ڈی ایس مخلوط حکومت کےگرنے کے بعد بی جے پی نے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالی ہے۔ چند ماہ پہلے اقتدارحاصل کرنے والی بی جے پی حکومت کا یہ پہلا بجٹ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...