28اور29دسمبرکی ایگزیکٹومیٹنگ میں بومئی اورکٹیل کے مستقبل کافیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 27th December 2021, 11:14 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍دسمبر(ایس او نیوز)گھٹنے کے درسے پریشان ریاستی وزیراعلیٰ بسوراج بومئی اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیتے ہوئے گھنٹے کی سرجری کے لیے بیرون ملک جارہے ہے ہیں۔کہاجارہاہے کہ گھٹنے کے دردکابہانہ بناکرہی بی جے پی ہائی کمان بسوراج بومئی کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبورکرنے والاہے۔سیاسی ایوانوں میں یہ بات گردش کررہی ہے کہ گھٹنے کی سرجری کے لیے بیرون ملک جانے اور سرجری کے بعد طویل وقفہ تک آرام درکارہونے کے پس منظرمیں بی جے پی ہائی کمان بسوراج بومئی سے استعفیٰ لے سکتاہے۔اس درمیان 28اور29دسمبرکوہبلی میں اسٹیٹ بی جے پی ایگزیکیٹورمیٹنگ ہونے جارہی ہے۔اس موقع پروزیراعلیٰ بسوراج بومئی کوبطوروزیراعلیٰ برقرار رکھناہے یانہیں اس سلسلہ میں تبالہ خیال کئے جانے کاامکان ظاہرکیاجارہاہے۔اس میٹنگ میں اس فیصلہ کی بھی توقع ظاہرکی جارہی ہے کہ بسوراج بومئی کووزیراعلیٰ کے عہد ہ پربرقراررکھنایانہیں۔بی جے پی کے ذرائع کے مطابق عمومی طورپر ریاستی بی جے پی ایگزیکٹومیٹنگ میں پارٹی کے قومی صدر شریک نہیں ہوتے لیکن اس بارکی میٹنگ میں قومی صدرجے پی نڈاحصہ لے رہے ہیں،اس کے علاوہ جے پی نڈاریاستی بی جے پی کورکمیٹی میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں۔علاوہ ازیں ریاستی بی جے پی انچارج ارون سنگھ کے ساتھ اراکین اسمبلی،وزراء اورسینئرقائدین کی رائے بھی حاصل کی جائے گی۔بی جے پی ذرائع نے مزیدکہاکہ اس کے بعد آرایس ایس کے قائدین سے بھی علاحدہ طورپررائے حاصل کی جائے گی۔بی جے پی ایگزیکٹومیٹنگ، کورکمیٹی میٹنگ اوراراکین اسمبلی ووزراء اورسینئرقائدین کے ساتھ بیٹھک میں وزیراعلیٰ بسوراج کی کارکردگی،انتظامیہ وشفافیت کے سلسلہ میں رپورٹ لیں گے۔مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے کہنے کے مطابق بسوراج بومئی کی قیادت میں ہی اسمبلی انتخابات ہوں گے،اس بارے میں بھی غوروخوض ہوگا،حتمی طورپربسوراج بومئی کووزیراعلیٰ برقرار رکھاجائے یانہیں اس بارے میں فیصلہ ہوگا۔ذرائع کاکہناہے کہ نہ صرف وزیراعلیٰ بسوراج بومئی بلکہ ریاستی بی جے پی یونٹ کے صدر نلین کمارکٹیل صدربرقراررکھاجائے یانہیں اس بارے میں بھی فیصلہ ہونے والاہے،ان دونوں کے سلسلہ میں قومی صدرنڈااورریاستی انچارج ارون سنگھ رائے حاصل کریں گے۔2023 ء میں ہونے والے اسمبلی الیکشن نلین کمارکٹیل کی قیادت میں کرنامناسب رہے گا یانہیں اس بارے میں بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔