بی جے پی ریاستی صدر نلین کمار کٹیل کو لاحق ہوا کورونا۔ علاج کے لئے اسپتال میں داخل
منگلورو،30/اگست (ایس او نیوز) جنوبی کینرا کے رکن پارلیمان اوربھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل کو کورونامرض لاحق ہونے اور علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیے جانے کی خبر پتہ چلی ہے۔
نلین کمار نے خود ہی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کووڈ 19کی جانچ کیے جانے پر رپورٹ پوزیٹیو نکلی ہے۔ بیماری کی علامات موجود نہیں ہونے کے باوجود ڈاکٹر کے مشورے پر میں اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔ لوگوں کے آشیرواد اور نیک خواہشات سے میں جلد ہی صحت مند ہوکر واپس لوٹوں گا۔ میرے رابطے میں آئے ہوئے افرادسے درخواست کرتا ہوں کہ وہ چوکنا رہیں اور احتیاط سے کام لیں۔