5؍دسمبر کے کرناٹک بند میں کیا رہے گا اور کیا نہیں؟
بنگلورو،21؍نومبر (ایس او نیوز) مراٹھا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام میں تجویز کی مخالفت میں 5 ؍ سمبر کو کنڑا نواز تنظیموں نے بند کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کے دن ہوئی میٹنگ میں کنڑا تنظیموں کے اتحاد میں کہا ہے کہ 5 دسمبر کی صبح 6 تا شام 6 بجے کرناٹک بند ہوگا۔ اس بند میں کیا کھلا رہے گا اور کیا نہیں رہےگا، یہ حسب ذیل ہیں، کرناٹک بند کے دوران اسپتال، پٹرول پمپ ، بینک، ٹرانسپورٹ ، میڈیکل اسٹور اور سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے ۔ میٹرو ریل بھی چلتی رہے گی، جبکہ کنڑا تنظیموں کے اتحاد کی طرف سے طلب کئے گئے کرناٹک بند کی کئی تنظیموں نے اخلاقی حمایت دی ہے اور کہا ہے کہ بند کے دن کوئی بھی گاڑی چلنے نہیں دی جائے گی۔ اس کے سبب آٹو رکشا، ٹیکسی سرویس بند رہے گی ، راستوں اور گلیوں کی دکانیں ، شراب کی دکانیں ، ہوٹل اور دیگر تجارتی ادارے بند رہے سکتے ہیں، کنڑا نواز تنظیموں کی طرف سے بند کے اعلان کے بعد ہوٹل مالکین اسو سی ایشن نے سرکاری طور پر فیصلہ نہیں کیا ہے۔ لاری مالکان اسوسی ایشن نے بھی باضابطہ فیصلہ نہیں ہے، صرف اخلاقی حمایت کا اعلان کیا ہے۔