ریاست کرناٹک میں آن لائن جوابازی پر پابندی عائد
بنگلورو، 11؍اکتوبر (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں اتوار کے دن سے آن لائن جوابازی پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اس میں موبائیل ایپ استعمال کر کے جوا بازی بھی نہیں ہوسکے گی۔ ان ایپ میں ڈریم الیون، پی ٹی ایم فرسٹ ، گیمزی ، فینٹاسی گیم بھی شامل ہیں۔ حال ہی حکومت نے آن لائن گیم آن لائن جوا، سٹہ بازی پر پابندی لگائی تھی، اب پولیس قانون میں ترمیم لا کر آن لائن جوابازی پر پابندی لگادی گئی ہے۔ حال ہی میں حکومت نے لاٹری چھوڑ کر ، کمپیوٹر اور موبائیل سمیت تمام الیکٹرانک آلات کے ذریعہ پیسے کے لین دین والی آن لائن جوا بازی پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ پہلے ہی تلنگا نہ اور آندھراپردیش میں آن لائن جوابازی ممنوعی ہیں، تمل ناڈو حکومت نے بھی اس بارے میں ہدایت جاری کی ہے۔ تا ہم وہاں معاملہ عدالت میں رہنے کے سبب پوری طرح پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ اب کرناٹک میں سرکاری طور پر پابندی لگادی گئی ہے۔ حال ہی میں ایم پی ایل سمیت دیگر فینٹاسی گیم کھیلنے کے لئے گاہکوں نے حکومت سے اجازت طلب کی تھی۔ لیکن حکومت نے ان تمام پر پابندی لگادی ہے۔ آن لائن جوا بازی کے موبائیل ایپ کو تا حال ہنرمندی کھیل کے ایپ کہا جارہا تھا، اس لئے تعزیرات ہند میں سخت پابندی نہیں تھی۔ لیکن کرناٹک نے اسمبلی میں قانون میں ترمیم لا کر ان تمام آن لائن جوا بازی پر پابندی لگادی ہے۔ آن لائن جوا بازی کے ایپ ایم پی ایل اور دیگر کے بارے میں بی بی پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جارہی تھی، نوجواں اور ادھیر عمر کے افراد بھی اس جوا کی لت میں پھنس گئے تھے اور کتنے ہی خاندان تباہ ہورہے تھے۔