کانگریس نے اسمبلی میں دھرنا جاری رکھا۔جے ڈی ایس کاایوان سے کا بائیکاٹ ،معاملہ کی جانچ ہائی کورٹ کے جج کے ذریعہ کروانے اور 6وزراء کے استعفوں کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2021, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍مارچ (ایس او  نیوز) سابق وزیر رمیش جارکی ہولی کی سیکس سی ڈی معاملہ کی جانچ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی قیادت میں کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی میں کانگریس نے آج بھی ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کانگریس آج بھی بضد رہی کہ اس معاملے کی جانچ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی قیادت میں ہونی چاہئے۔اس مطالبہ کو لے کر کانگریس اراکین نے ایوان کے کنویں میں جا کر دھرنا شروع کردیا۔

اسپیکر نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا واپس لینے اور اپنی اپنی کرسیوں پر جا کر بیٹھ جائیں اور ایوان کی کارروائی سہل طریقہ سے چلانے میں تعاون کریں۔ مگر اس اپیل کا اثر کانگریس اراکین کو نہیں ہوا۔ یہ دیکھتے ہوئے اسپیکر نے ایوانی اجلاس کو کل چہارشنبہ صبح 11بجے تک ملتوی کردیا۔ کانگریس نے آج بھی اپنے دھرنے کو جاری رکھتے ہوئے رمیش جارکی ہولی کی سی ڈی معاملہ کی جانچ ہائی کورٹ کے جج کے ذریعہ کروانے کا اور 6وزراء کے استعفوں کا مطالبہ کیا۔متاثرہ لڑکی کے دئے گئے بیان کی بنیاد پر رمیش جارکی ہولی کے خلاف لڑکی پر ظلم کرنے کا معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ جب کانگریس اراکین نے بار بار کہنے کے باوجود دھرنا واپس نہیں لیا تو اسپیکر ویشویشور ہیگڈے کاگیری نے ایوانی اجلاس کو کل تک ملتوی کردیا۔

کانگریس کے اس دھرنے کے درمیان ہی ریاستی حکومت نے ایوان میں کئی بلوں کو پیش کردیا ہے۔ کانگریس کے دھرنے کے دوران جے ڈی ایس نے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔