ضمنی اسمبلی انتخاب: سابقہ اسمبلی میں نااہل قرار دئے گئے امیدواروں کو کرنا پڑ رہا ہے مشکلات کا سامنا

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2019, 11:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو2/دسمبر (ایس او نیوز) سابقہ اسمبلی میں اپنی پارٹیوں سے بغاوت کرکے مخلوط حکومت گرانے اور بی جے پی کو بر سراقتدار لانے میں معاون بننے والے امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔ اب ان میں سے بیشتر افراد کو بی جے پی نے اپنے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب میں اتار ا ہے۔ لیکن کئی مقامات پر ایسے امیدواروں کے لئے ووٹروں کا سامنا کرنا مشکل ہورہا ہے۔

سابقہ کانگریسی ایم ایل اے اور موجودہ بی جے پی امیدوار شیو رام ہیبار کو اجّارانی گاؤں میں ووٹروں نے آڑے ہاتھوں لیاتھا اور انہیں وہاں سے منھ لٹکائے واپس لوٹنے پر مجبور کیا تھا۔ اس موقع پر شیورام ہیبار کے حمایتی اور مخالف افراد کے درمیان جھگڑے کی نوبت آگئی تھی۔

 کچھ ایسا ہی معاملہ ہونسور حلقہ اسمبلی میں بھی پیش آیا جہاں بی جے پی کے امیدوار وشواناتھ اے ایچ کو مقامی لوگوں کے اس سوال کا جواب دینے اور انہیں مطمئن کرنے میں کامیابی نہیں ملی کہ گزشتہ مرتبہ جنتا دل ایس کے امیدوار کے طورپر انہیں منتخب کرنے کے بعدپورے سال میں جب ایک مرتبہ بھی انہوں نے گاؤں کا دورہ نہیں کیااور عوام کے مسائل حل نہیں کیے تو پھر کیوں اس بار انہیں ووٹ دیا جائے۔اسی طرح کے آر پیٹ حلقے میں بی جے پی امیدوارکے سی نارائن کو تشہیری مہم کے دوران جب لوگوں نے گھیرنا اور ان کا مذاق اڑانا شروع کیا تو پھر انہوں نے اپنے لئے پولیس تحفظ حاصل کرلیا ہے۔اس کے علاوہ شمالی کرناٹکا اور بیلگاوی  جیسے علاقوں میں ضمنی انتخا ب کے امیدواروں کوسیلاب سے متاثرہ افراد کا سامنا کرنے میں بڑی دشواری پیش آرہی ہے۔ 

خیال رہے کہ کرناٹکا اسمبلی کے پندرہ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں جس کے لئے 5دسمبر کو پولنگ ہونے والی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...