کرناٹک میں بھی اب مدارس کی سرگرمیوں کے تعلق سے حکومت نے محکمہ تعلیم کو دی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 1st October 2022, 12:30 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، یکم اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) حکومتِ  کرناٹک نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں مدارس کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے، جس  کو لے کر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ محکمہ تعلیم نے یہ مشق ہندو تنظیموں کی جانب سے ریاست میں مدارس پر پابندی لگانے کے مطالبے کے درمیان شروع کی ہے۔ ہندو تنظیموں کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ مدارس میں مشتبہ سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

ذرائع کی مانیں تو حکومت نے محکمہ سے ریاست میں 960 مدارس کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے کمشنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مدارس کی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

بی جے پی کے  ذرائع کے حوالے سے  بتایا گیا ہے  کہ رپورٹ پیش ہونے کے بعد یہ فیصلہ لیا  جائے گا کہ مدارس پر پابندی لگائی جائے یا انہیں محکمہ تعلیم کے دائرہ اختیار میں لایا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...