آئی ایم اے میں سرمایہ کاری کرکے دھوکہ کھانے والے متاثرین کی قانونی مدد کے لئے اے پی سی آر کی خدمات دستیاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th June 2019, 4:57 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلور 16 جون (پریس ریلیز/ایس او نیوز)  آئی ایم اے میں سرمایہ کاری کرکے دھوکہ کھانے والے متاثرین کی قانونی رہنمائی اور اُن کی  مدد کے لئے  اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس  (اے پی سی آر)  کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہے۔جن  لوگوں نے  اپنی چھوٹی چھوٹی سرمایہ  کاری  اس کمپنی میں کی تھی اور اب وہ کنگال ہوچکے ہیں، اے پی سی آر ایسے تمام لوگوں کی قانونی  مدد کرنے  تیار ہے، متاثرین کو چاہئے کہ وہ پہلی فرصت میں اپنے اپنے ضلع میں  موجود اے پی سی آر  دفتر سے رابطہ کریں۔ اس بات کی اطلاع اے پی سی آر کرناٹکا کے  سکریٹری ایڈوکیٹ محمد نیاز نے دی ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ایڈوکیٹ محمد نیاز نے بتایا کہ کرناٹک کے تقریبا تمام اضلاع میں اے پی سی آر کی شاخیں قائم ہیں اور ہر ضلع میں اے پی سی آر کی ٹیمیں نہایت متحرک  ہوکر کام کررہی  ہیں، آئی ایم اے سے دھوکہ کھانے والے افراد اور خاندان  اپنے اپنے ضلع میں قائم اے پی سی آر کے ذمہ داران سے رابطہ قائم کرکے  قانونی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

بنگلور کے عوام  اے پی سی آر بنگلور دفتر سے   فون نمبر 080-23435669  پر رابطہ کرسکتے ہیں اسی طرح ہاسن کےعوام  ایڈوکیٹ  عبدالحمید سے موبائل نمبر 94481142588  پر ،  میسور کے عوام  ایڈوکیٹ  ناگے گوڈا سے موبائل نمبر 9449086675 پر،  مینگلور کے عوام ایڈوکیٹ سرفراز سے  موبائل نمبر 9686935119  پر،  بلاری کے عوام ایڈوکیٹ یوسف سے موبائل نمبر 9449757786 پر،  کلبرگی کے عوام  ایڈوکیٹ قادر سے موبائل نمبر 9343508783 اور بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا کے عوام  قمر الدین سے موبائل نمبر 9148529567 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ کرناٹکا میں IMA کا اسکینڈل  منظر عام پر آنے کے بعد  ہزاروں  لوگ متاثر ہوئے ہیں، خاص کر مڈل کلاس اور نچلے طبقہ کے خاندان بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ایڈوکیٹ محمد نیاز نے بتایا کہ  حکومت  کرناٹکا کی طرف سے اس تعلق سے چھان بین کے لئے ایک  گیارہ ممبر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT)  قائم کی گئی ہے اور پتہ چلا ہے کہ ہزاروں لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ متاثرین اگر  اے پی سی آر کرناٹکا سے رابطہ کرتے ہیں  تو  تمام متاثرین کو قانونی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے  اے پی سی آر (کرناٹک)  سے فون نمبر 23435669 080- پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔