ریاست بھر میں انسداد گئو کشی آرڈیننس کا سختی سے نفاذ، ریاستی ہائی کورٹ میں داخل چیلنج کرنے والی عرضی پر بھی سماعت 

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2021, 11:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 18؍ جنوری (ایس او نیوز) ایسے مرحلہ میں جبکہ ریاستی حکومت کی طرف سے انسد اوگئو  کشی قانون کو پیر سے ریاست بھر میں سختی سے  نافذ کرنے کے لئے نوٹی فکیشن جاری ہو چکا ہے اور وزیر برائے مویشی پالن پربھو چوہان نے کہا  ہے کہ پپر  سے ریاست بھر میں کہیں بھی گئو کشی قانون کی پامالی ہوتی ہے تو اس کے خلاف نئے آرڈیننس کے  مطابق کارروائی ہوگی  حکومت کی طرف سے 5 جنوری کو جاری کئے گئے اس آرڈیننس کا  چیلنج کرتے ہوئے بائی کورٹ میں داخل  مفاد عامہ عرضی بھی پیر  کےروز سماعت آنے والی ہے۔

شہر کے ایک سماجی کارکن عارف جمیل  کی  طرف سے معرف وکیل رحمت اللہ کوتوال نے حکومت کی   طرف سے لائے گئے انسداد گئو کشی آرڈیننس کا چیلنج کرتے ہوئے مفاد عامہ عرضی داخل کی ہے اس عرضی میں انہوں  نے متعلقہ آرڈیننس کو دستور ہند کی دفعہ 19 ور 21 کے خلاف بتاتے ہوئے  عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس  آرڈیننس  پر فوری طور پر روک لگائی جائے۔

اس  سے پہلے عدالت نے اس عرضی کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے اس سلسلے میں حکومت اور دیگر فریقوں کو نوٹس جاری کیا اورریاست  سے ایڈووکیٹ جنرل کو چیف جسٹس  ابھے سرینواس اوکا کی قیادت والی بینچ نے یہ ہدایت دی کہ اس عرضی کے متعلق حکومت کی طرف سے اگر کوئی اعتراض ہوتو عدالت میں داخل کیا جائے عدالت نے اس کے بعد عرضی کی سماعت 18 ؍ جنوری تک ملتوی کردی۔ اب پیر کے روز اس عدالت کے سامنے یہ عرضی سماعت کے لئے آنے والی ہے جس میں حکومت کی طرف سے ایڈوکیٹ جنرل اعتراضات پیش کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...