کرناٹک میں تین سالوں میں63 فرقہ وارانہ فسادات؛ایک کو بھی نہیں ہوئی ہے سزا

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2022, 12:20 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍فروری (ایس او نیوز) کرناٹک میں پچھلے تین سالوں میں63 فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں،ان میں سے کسی کو بھی سزانہیں ہوئی ہے۔یہ اطلاع وزیر داخلہ ارگاگیانیندرانے کرناٹک کے ودھان سبھامیں تحریری طورپر دی ہے۔

میڈیا کے مطابق کانگریس رکن اسمبلی پرینکا کھرگے نے وزیر داخلہ سے اس تعلق سے سوال پوچھاتھاجس میں انہوں نے کہاتھاکہ یہ تمام معاملات زیر سنوائی ہیں اور بعض معاملات عدالت کے سامنے ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ فرقہ وارانہ فسادات کےتعلق سے کسی کو بھی سزانہیں ہوئی ہے۔مزید بتایاگیاکہ اس سال کے پہلے دومہینوں میں سات فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں،پچھلے تین سالوں میں 12 معاملات شیموگہ ضلع سے پیش آئے ہیں۔

اس سلسلے میں قانونی ماہرین کاکہناہے کہ فرقہ وارانہ فسادات کے تعلق سے جو قوانین ہیں وہ کمزورہیں،بعض موقعوں پر گواہوں کی عدم موجودگی سے یا پھر کمزور گواہوں کی بنیادپر مقدمے منسوخ ہوجاتے ہیں یا ملزمان کو راحت مل جاتی ہے،اس تعلق سے معقول اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور ضرورت پڑے تو موجودہ قوانین میں ترمیم لاناہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔