کرناٹکا میں سکینڈ پی یوسی کے نتائج کا اعلان؛ تمام طلبہ کامیاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st July 2021, 2:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 20 جولائی (ایس او نیوز) پی یوسی سال دوم کے نتائج کا منگل کے روز اعلان کر دیا گیا۔ پی یوسی میں زیرتعلیم طلباء میں سے 4,20,406 کوفرسٹ کلاس اور امتیازی زمرے میں پاس قرار دیا گیا ہے ۔ 1,42,056 طلباء سکینڈ کلاس زمرے میں کامیاب قرار دیئے گئے ہیں جبکہ 48,729 طلباءکو جسٹ پاس قرار دیا گیا ہے۔ پی یوایجوکیشن بورڈ کی طرف سے تمام طلباءکو نتائج ایس ایم ایس کے ذریعے روانہ کر دیئے گئے ہیں ۔

ریاستی وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم سریش کمار نے ایک اخباری کانفرنس میں پی یوی سال دوم کے نتائج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی یوسی سال دوم کے نتائج کا تعین الگ الگ پیمانوں پر کیا گیا ہے ان میں دوسال قبل ایس ایس ایل سی امتحان میں طلباء کے مظاہرے کے 75 فیصد مارکس اور گزشتہ سال پی یوسی سال اول کے امتحان میں ان کی طرف سے لئے گئے مارکس کے 10 فیصد اوسط کی بنیاد پر ان کو پاس قرار دینے یا درجہ بندی کرنے کا نتیجہ نکالا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال 6,66,467 طلباء نے حصہ لیا۔ ان تمام کو درجہ بندی کی بنیاد پر پاس قرار دیا گیا ہے ۔ سریش کمار نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ تمام طلباءکو امتحان کے بغیر ہی پاس قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کامرس میں 2,51,686 سائنس میں 2,19,777 اور آرٹس میں 69,259 طلباء نے امتحان لکھا اور تمام کے تمام کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ گزشتہ سال کے پی یوسی نتائج کے مقابل رواں سال پاس ہونے والوں کے اوسط میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ سریش کمار نے کہا کہ جوطلبا ءان کو دی گئی گر یڈ نگ سے مطمئن نہیں ہیں وہ امتحان لکھ کر باقاعدہ  پاس ہو سکتے ہیں ۔امتحان لکھنے کے خواہشمند طلباءکو 30 جولائی تک اپنا نام درج کروانا ہوگا۔ 19 اگست سے 3 ستمبر 2021 کے درمیان ان کیلئے امتحان کانظم کیا جاۓ گا۔ نتائج کا اعلان پی یوا یجوکیشن بورڈ کی ویب سائٹ: www.pue.kar.nic.in پر کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...