وجئے پورہ میں بائیک چھونے پر دلت شخص کو برہنہ کر کے پیٹا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 22nd July 2020, 12:16 PM | ریاستی خبریں |

وجئے پورہ،22؍جولائی (ایس او نیوز) وجئے پورہ میں 13 نوجوانوں کے ایک گروپ نے 32 سالہ دلت کو اونچی ذات کے حامل شخص کی گاڑی کو مبینہ طور پر چھونے پر برہنہ کر کے پیٹا گیا۔

وجئے پورہ کے ایس پی انوپم اگروال نے صحافیوں کو بتایا کہ متاثرہ دلت (کاشی ناتھ تلوار ) کی شکایت پر ہم نے 13 ؍ ملزمین کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ یہ واقعہ 18؍ جولائی کو تالی کوٹی کے قریب مناجگی موضع میں پیش آگیا۔ اگر چیکہ کاشی ناتھ نے دعویٰ کیا کہ اس نے غلطی سے بائیک کو چھولیا اور رحم کی بھیک مانگی تاہم ملزمین نے لاٹھیوں اور جوتوں سے اس کی شدید پٹائی کی اور اس کی پتلون اتاردی۔

اس حملے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائر ہوگیا جس کے بعد ضلع میں اونچی ذات کے ملزمین کے خلاف برہمی پیدا ہوگئی کیونکہ متاثرہ شخص کے والدین کی جانب سے مداخلت بھی ملزمین کو نہیں روک سکی تھی۔ ملزمین کے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر لیا گیا۔

کاشی ناتھ کے والد ینکپا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ جب انہوں نے کاشی ناتھ کو بے رحمی سے پٹائی سے بچانے کی کوشش کی تو ملزمین نے ان پر ، ان کی بیوی اور بیٹی پر بھی حملہ کیا۔ اس سے متعلق ایک اور واقعہ میں گاؤں کی تین عورتوں نے کاشی ناتھ کے خلاف پولیس میں مبینہ چھیڑخوانی  اور ان کے سامنے فحش حرکت کرنے کی شکایت درج کروائی ۔ انوپم اگروال نے کہا کہ ہم نے کاشی ناتھ کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...