کارکلا: زہر کھاکر ہلاک ہونے والے طالب علم کا آخری وہاٹس ایپ پیغام: ”وقت ختم ہوگیا، اے خدا میں آرہا ہوں۔ زندگی کیا ہے مجھے پتہ چل گیا ہے“

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2019, 2:05 PM | ساحلی خبریں |

کارکلا12/اکتوبر (ایس ا و نیوز)”وقت ختم ہوگیا، اے خدا میں آرہا ہوں۔ زندگی کیا ہے مجھے پتہ چل گیا ہے“یہ تھا وہ آخری وہاٹس ایپ اسٹیٹس پیغام جو کارکلا تعلقہ کے نلّور کالج کے ایک طالب علم نے زہر کھاکر اپنی زندگی ختم کرنے سے پہلے اَپ لوڈ کیا اور پھر ٹرپتے ہوئے اپنی جان دے ڈالی۔

اطلاع  کے مطابق 11اکتوبر کو زندگی کا آخری پیغام اپ لوڈ کرنے اور پھر خود کشی کرنے والے طالب علم کا نام ہریش(20)  ہے۔ جو شہر کے ایم پی ایم کالج میں بی اے کے آخری سال میں پڑھائی کررہا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ ہریش جمعہ کے دن کلاس میں حاضر نہیں تھا۔ اس نے اپنے ایک دوست کے موٹر بائک پر ڈوپر کٹّے کی طرف نکل گیا۔ لیکن جب وہ اَتور گاؤں کے قریب پہنچا تو اس نے اپنے دوست سے  بائک روکنے کے لئے کہا اور نیچے اتر گیا  اور دوست کو اسے وہیں چھوڑ کر نکل جانے کو کہا۔

ہریش کادوست تھوڑی دیر بعد نکل گیامگر اسے کچھ شک ہوا تو وہ واپس اس مقام پر آگیا جہاں اس نے ہریش کو چھوڑا تھا۔ وہاں ہریش کو درد سے تڑپتے ہوئے دیکھ کر اس کے  ہوش اڑگئے۔اس نے ہریش کو سنگین حالت میں اُڈپی کے ایک اسپتال میں لے جانے کی کوشش کی مگر جب تک بیلمن نامی مقام پر پہنچے تو ہریش فوت ہوچکا تھا۔

ہریش کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ایک ذہین طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ کبڈی کا ایک بہترین کھلاڑی بھی تھا۔اس ضمن میں کارکلا مضافاتی پولیس اسٹیشن میں ایک غیر فطری کیس کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی