کارکلا : اسکوٹر اور بائک کے درمیان ٹکر۔ اسکوٹر سوار ہلاک۔ ایک شخص زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2021, 1:13 PM | ساحلی خبریں |

کارکلا،20؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی ہائی وے پرسانتور کے قریب ایک اسکوٹر اور بائک کےد رمیان ٹکر ہوگئی جس میں اسکوٹر سوار سریکانت ہلاک ہوگیا اور پچھلی سیٹ پر سوار رویندرا پجاری زخمی ہوگیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسکوٹرپر سوار دونوں بیلمان سے سانتور کی طرف جارہے تھے۔ اس وقت پڈوبیدری سے آنے والے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ان کی اسکوٹر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اسکوٹر پر سوار دونوں افراد اچھل کرسڑک پر گر گئے۔ سریکانت کے سر پر گہری چوٹ لگی اور رویندرا پجاری کے پاوں میں فریکچرہوگیا۔ دونوں زخمیوں کواڈپی کے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں پر سریکانت نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

 اس حادثے میں حالانکہ بائک سوار بھی زخمی ہوا تھا مگر وہ موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ کارکلا دیہی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی