کارکلا : آگ سے جلی ہوئی خاتون نے دم توڑ دیا ۔ بیٹی نے  کیا شکوک و شبہات کا اظہار

Source: S.O. News Service | Published on 8th December 2021, 7:03 PM | ساحلی خبریں |

کارکلا،8؍ نومبر (ایس او نیوز) یہاں ایک اپارٹمنٹ میں مقیم گیتا (68 سال) نامی خاتون جو دو دن پہلے آگ میں جل کر بری طرح زخمی ہوگئی تھی اس نے اسپتال میں دم توڑ دیا جس کے بعد اس کی بیٹی نے آگ لگنے کے معاملہ میں شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے ۔

گیتا کی بیٹی دھنا شری کوڈوا پیشہ سے لیکچرار ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ موڈبیدری میں رہتی ہے جب کہ اس کا باپ سریندرا کوڈوا (70 سال) اور اس کی ماں گیتا کنٹا پلاڈی کے ایک اپارٹمنٹ میں ساتھ رہتے تھے ۔ دھنا شری کا کہنا ہے کہ 6 دسمبر کو گیتا کے پڑوسیوں نے اسے اطلاع دی وہ آگ میں بری طرح جل گئی ہے ۔ پڑوسیوں نے اسے اسپتال میں بھی داخل کروایا ۔ یہ خبر ملتے ہی وہ کارکلا پہنچی اور زخموں کی حالت دیکھتے ہوئے گیتا کو بہتر علاج کے لئے منی پال کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ لیکن علاج کارگر نہیں ہوا اور گیتا نے 7دسمبر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔

گیتا کی موت واقع ہونے پر دھنا شری نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسے آگ لگنے اور گیتا کے زخمی ہونے کے معاملے میں شک ہے کہ کہِیں اس کے پیچھے کوئی اور بات نہ ہو ۔ کیونکہ اسے گیتا کے پڑوسیوں نے بتایا تھا کہ جب گیتا پوری طرح آگ کے شعلوں میں گھری ہوئی تھی تو اس کا باپ گیتا کو بچانے کے لئے کوئی کوشش نہیں کررہا تھا بلکہ دور کھڑے ہو کر خاموش تماشائی کی طرح اسے جلتے ہوئے دیکھ رہا تھا ۔ اس لئے اسے محسوس ہورہا ہے کہ اس واقعہ میں کچھ نہ کچھ دال میں کالا ضرور ہے ۔

دھنا شری کی شکایت پر کارکلا پولیس نے کیس درج کرلیا اور اس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔