کارکلا : امتحان میں کم مارکس ملنے پر دل برداشتہ 14 سالہ طالب علم نے کرلی خود کشی
کارکلا ،17؍ جنوری (ایس او نیوز) ہیبری کے ایک پرائیویٹ انگلش میڈیم اسکول میں آٹھویں جماعت کے طالب علم انویت شیٹی (14 سال) نے امتحان میں کم مارکس ملنے سے دل برداشتہ ہوکر خود کشی کرلی ۔
بتایا جاتا ہے کہ انویت جب بڑی دیر تک باتھ روم سے باہر نہیں نکلا تو اس کے چھوٹے بھائی نے دروازہ کھٹکھٹایا مگر اندر سے کوئی جواب نہیں ملا اور دروازہ بھی نہیں کھلا ۔ تب اس نے کھڑکی سے اندر جھانکا تو دیکھا کہ ایک دوپٹے کا پھندا بنا کر انویت لٹک گیا ہے ۔ انویت کے والدین نے دروازہ توڑ کر انویت کو باہر نکالا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ۔ لیکن ڈاکٹروں نے اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کر دی ۔
اس معاملہ میں ہیبری پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔