کپل سبل کانگریس سے مستعفی، سماجوادی پارٹی نے بنایا راجیہ سبھا امیدوار

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2022, 8:02 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل پارٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں اور اب راجیہ سبھا کے لئے انتخابی میدان میں اتر گئے ہیں۔ انہیں سماجوادی پارٹی کی حمایت سے آزاد امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔۔ کپل سبل نے اطلاع دی کہ انہوں نے 16 مئی کو ہی پارٹی سے استعفی دے دیا تھا۔

کپل سبل نے راجیہ سبھا کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک آزاد آواز ہونی چاہئے، اس لئے انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ نیز آواز اگر آزاد ہوتی ہے تو لوگوں کو یہ معلوم چلتا ہے کہ یہ کسی سیاسی جماعت کی آواز نہیں ہے بلکہ لوگوں کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم حزب اختلاف میں رہ کر اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں، جو مودی حکومت کی مخالفت کرے۔ میں خود اس کے لئے کوشش کروں گا۔‘‘

کپل سبل کے استعفی پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ کپل سبل بڑے لیڈر رہے ہیں۔ ایک پر فیصلہ ہو گیا ہے، دو پر جلد ہی ہونے والا ہے۔ خیال رہے کہ سماجوادی پارٹی کو ابھی مزید دو سیٹوں کے لئے امیدواوروں کا اعلان کرنا ہے، ڈمپل یادو اور جاوید علی خان کے ناموں پر بحث ہو رہی ہے تاہم پارٹی نے حتمی طور پر انہیں امیدوار بنانے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

کپل سبل نے حال ہی میں لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی۔ معلومات کے مطابق، سبل نے سپریم کورٹ میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی نمائندگی کی تھی۔ اعظم خان کو دو سال جیل میں رہنے کے بعد سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت پر رہا کیا تھا۔ خیال رہے کہ اگلے ماہ ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں اتر پردیش کی 11 سیٹیں شامل ہوں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...