اپوزیشن کو کھلنایک کی طرح پیش کرنے سے مودی کو کس بی جے پی لیڈر نے روکا: کپل سبل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2019, 5:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24اگست(ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی کو ہمیشہ کھلنایک کی طرح پیش نہ کرنے کا مشورہ دینے والے کانگریس کے کئی رہنماؤں پر اشاروں اشاروں میں طنز کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر کپل سبل نے آج کہا کہ بی جے پی کے کس لیڈر نے وزیر اعظم کو اپوزیشن کے لیڈروں کو غلط طریقے سے پیش کرنے سے روکا۔سبل نے ٹویٹ کیاکہ بی جے پی کا کون سا لیڈر کھڑا ہوا اور عوامی طور پر وزیر اعظم اور ان کی پارٹی کو مشورہ دیا کہ وہ اپوزیشن اور اس کے لیڈروں کوکھلنایک کی طرح پیش کرنا بند کریں؟۔ سبل کا یہ تبصرہ اس وقت آیا ہے، جب پارٹی کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ مودی کو ہمیشہ کھلنایک کی طرح پیش نہیں کرنا چاہئے اور پارٹی کے دو دیگر سینئر لیڈروں ابھیشیک منو سنگھوی اور ششی تھرور نے ان کی حمایت کی۔کانگریس کے ان لیڈروں نے کہا تھا کہ اس شخص کی نہیں، بلکہ حکومت کی پالیسیوں اور غلطیوں پر تنقید ہونی چاہیے۔پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ان تبصرے کے بارے میں پوچھے جانے پر کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے جمعہ کو کہا کہ اس بارے میں بیان دینے والے رہنماؤں سے ہی سوال کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ میں آپ سے (میڈیا) یہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ ان کے بیان پر اگر آپ کو کوئی جواب نہیں چاہئے تو وہ جواب ان سے لیں۔جہاں تک کانگریس پارٹی کا سوال ہے، تو اس کا یہ ماننا ہے کہ اس ملک میں بہت پیچیدہ اقتصادی بحران ہے اور اس اقتصادی بحران سے کروڑوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بابری مسجد ملکیت مقدمہ؛ ڈاکٹرراجیودھون کو دھمکی دینے والے پروفیسرنے مانگی غیر مشروط معافی ؛ راجیو دھون نے عدالت کو بتایا؛ 1528میں شرعی طریقہ سے ہوئی تھی مسجد کی تعمیر

بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی سماعت کاآج27 واں دن تھا جس کے دوران سب سے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول نے جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ڈاکٹر راجیو دھون کو چنئی کے پروفیسر شنمگم کی جانب سے بھیجے گئے  دھمکی آمیز خط کے خلاف داخل توہین ...

آسا م میں حاملہ خاتون سمیت تین بہنوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے برطرف کیا جائے: ویمن انڈیا موؤمنٹ 

ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM)نے آسام کے درانگ ضلع کے پولیس چوکی میں حاملہ خاتون اور اس کی بہنوں کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کی شدید مذمت کی ہے۔

حضرت عائشہؓ پر وسیم رضوی کی فلم کے بارے میں دہلی اقلیتی کمیشن کا نوٹس اور پروجکٹ پر مزید کام نہ کرنے عبوری حکم

 میڈیا رپورٹوں اور دہلی کے کچھ باشندوں کی شکایت پر دہلی اقلیتی کمیشن نے شری وسیم رضوی کو ایک نوٹس بھیجا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شری  رضوی حضور پاک ﷺ  کی زوجۂ طاہرہ حضرت عائشہؓ کے بارے میں ایک فلم بنارہے ہیں یا بنا چکے ہیں۔ انھوں نے اپنی فلم کا ایک ٹریلر ریلیز کیا ہے اور اس متنازع ...

فرضی پاسپورٹ ویزہ گروہ کا پردہ فاش، آٹھ لوگ گرفتار

دہلی پولس کرائم برانچ کی ٹیم نے فرضی پاسپورٹ ویزہ فراہم کرنے کے نام پر لوگوں سے دھوکہ دہی کرنے والے بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کرکے ایجنٹوں سمیت آٹھ لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔