کانپور لو جہاد: جبری تبدیلی مذہب اور بیرونی فنڈنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ایس آئی ٹی

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 1:07 PM | ملکی خبریں |

کانپور،24؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  لو جہاد کے نام پر اس وقت ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہے، کہیں قانون سازی ہو رہی ہے تو کہیں بیان بازی کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، کانپور میں مبینہ لو جہاد کے معاملات کی تفتیش کر رہی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے کہا ہے کہ اسے ان معاملات میں سازش اور منظم طریقہ سے تبدیلی مذہب کرانے کے بعد شادی کیے جانے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ ان معاملات میں کسی طرح کی بیرونی فنڈنگ بھی نہیں پائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اتر پردیش کے شہر کانپور میں 14 معاملات ایسے ہیں جن میں لڑکیوں کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت کی تھی کہ ان کی لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر دھوکہ سے تبدیلی مذہب کرا کر شادی کر لی گئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خصوصی تفتیشی ٹیم نے اپنی جانچ کے بعد کہا کہ تین معاملوں میں بالغ لڑکیوں نے اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کیا۔ ان تینوں لڑکیوں نے شادی کے بعد اپنے نام تبدیل کر لئے ہیں۔ ان معاملوں میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تین معاملوں میں لڑکوں نے غلط نام بتا کر شادی کی ہے۔ فتح خان نے آرین ملہوترا، اویس نے بابو اور مختار احمد نے اپنا نام راہل سنگھ رکھ لیا تھا۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق کچھ معاملوں میں لڑکیاں نابالغ تھیں، لہذا لڑکوں کے خلاف عصمت دری کے مقدمے درج کیے گئے ہیں۔ ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ ان معاملوں میں نام تبدیل کرنے اور تبدیلی مذہب میں طے شدہ قانونی طریقہ اختیار نہیں کیا گیا ہے۔

بشکریہ: قومی آوازبیورو

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...