راجیہ اتسوا کے موقع پر کنڑا جاگرتی سمیلن کا اہتمام: کنڑا سینا

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2019, 11:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍اکتوبر(ایس او نیوز) کنڑا سینا کے صدر کے آر کمار نے بتایا کہ سینا کے زیر اہتمام 64واں کنڑا راجیہ اتسوا اور کنڑا جاگرتی سمیلن 31اکتوبر کی شام 4بجے منڈیا کے کرشنا راج وڈیر کلا مندر میں منعقد کیا جائے گا- اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ الگ انداز میں عالیشان پیمانے پر کنڑا راجیہ اتسوا تقریب منائی جائے گی اور شہر سے منڈیا تک جاگرتی ریلی نکالی جارہی ہے- انہوں نے بتایا کہ ریلی میں بڑی تعداد میں کنڑا نواز تنظیموں کے عہدیدار اور کارکن شرکت کریں گے- کے آر کمار نے کہا کہ 31/اکتوبر کی صبح 7:30 بجے ملیشورم سرکل پر نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر اشوتھ نارائن ریلی کو ہری جھنڈی دکھائیں گے- انہوں نے کہا کہ ریلی آنجہانی ڈاکٹر راجکمار کی سمادی پر پہنچے گی جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا- انہوں نے بتایا کہ جاگرتی ریلی کینگیری، بڑڈی، رام نگرم، چن پٹن، مدور ہوتے ہوئے منڈیا پہنچے گی- ریلی میں فنکاروں کی ٹیمیں بھی شامل رہیں گی- انہوں نے بتایا کہ 31/اکتوبر کی شام 4بجے ریاستی وزیر سی ٹی روی راجیہ اتسوا اور کنڑا جاگرتی سمیلن کا افتتاح کریں گے- مہمانان خصوصی کے طور پر کنڑا چلولی واٹال پارٹی کے سربراہ وسابق رکن اسمبلی واٹال ناگراج، کنڑا فلم اینڈ چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سارا گووند، رکن اسمبلی وسابق وزیر ڈی سی تمنا شرکت کریں گے- انہوں نے بتایا کہ تقریب کی صدارت رکن کونسل ایچ ڈی چوڈیا کریں گے- تقریب کے دوران 12افراد کو ”کنڑا رتنا“ ایوارڈ سے نوازا جائے گا- اخباری کانفرنس میں سینا کے ریاستی جنرل سکریٹری ایم منے گوڈا سمیت دیگر عہدیدارن حاضر تھے-

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔