ہندو مذہب کو لے کر متنازعہ ٹوئٹ کرنے والے کنڑ ااداکار چیتن کمار کو بنگلورو پولیس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 22nd March 2023, 11:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) کنڑا فلم کے مشہور و معروف اداکار چیتن کمار کو بنگلورو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انھیں پولیس نے ہندو مذہب کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔ دراصل انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ’ہندوتوا‘ کے وجود کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا تھا۔ چیتن کمار کے اس ٹوئٹ کے بعد ہندوتوا ذہنیت والوں نے انھیں سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا، اور اب ان کے خلاف پولیس کارروائی بھی ہو گئی ہے۔

چیتن کمار نے 20 مارچ یعنی پیر کے روز اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ہندوتوا اور ہندو مذہب کو لے کر متنازعہ ٹوئٹ کیا تھا۔ چیتن نے اس ٹوئٹ میں ان پہلوؤں کو نشان زد کیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہندوتوا کو جھوٹ پر مرکوز ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ ٹوئٹ میں چیتن کمار نے لکھا تھا کہ ’’ہندوتوا پورا جھوٹ پر بنا ہوا ہے۔ ساورکر: ہندوستانی ملک تب شروع ہوا جب رام نے راون کو ہرایا اور ایودھیا واپس لوٹے- ایک جھوٹ۔ 1992: بابری مسجد رام جنم بھومی ہے- ایک جھوٹ۔ 2023: اریگوڑا-نانجیگوڑا ٹیپو کے قاتل ہیں- ایک جھوٹ۔ ہندوتوا کو سچائی سے ہرایا جا سکتا ہے۔‘‘

ہندو مذہب کے خلاف ان متنازعہ الفاظ کے سبب کنڑ فلم اداکار چیتن کمار کو منگل کے روز بنگلورو کے شیسادریپورم پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ حالانکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چیتن کمار نے کوئی متنازعہ ٹوئٹ کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ہندو مذہب کو لے کر وہ اپنے بیانات کے سبب سرخیوں میں رہے ہیں۔ ہندو مذہب کو لے کر ان کے تازہ ٹوئٹ پر ہندو تنظیموں میں زبردست ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بجرنگ دل کے ایک لیڈر نے چیتن کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔