شرالی میں سپاری خریداری مرکز کامپکو کا افتتاح : کسانوں کو بہتر قیمت ملنے کی امید

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th February 2020, 12:04 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17؍فروری(ایس اؤ نیوز)دلالوں  کے پھندوں سے بچا کر کسانوں کی محنت سے اگائی ہوئی فصل کو بہتر قیمت پر لانے کے لئے ضروری ہے کہ کامپکو سپاری خریداری  مرکز  انہیں پہلی ترجیح دے، ان خیالات کا اظہار  ہوناور اے پی ایم سی کے صدر گوپال نائک نے کیا۔

وہ یہاں پیر کو شرالی کے اے پی ایم سی معاون مارکیٹ میں نئے سپاری خریداری مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ شرالی میں خریداری مرکز کی شروعات سے مقامی کسانوں کوسہولت کے ساتھ ساتھ انہیں اس کا بے حد فائدہ ہوگا، کیونکہ اب کسانوں کو اپنی کاٹی ہوئی سپاری کی فصل کو ہوناور لے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور اُنہیں دلالوں سے بھی چھٹکارا ملے گا۔ اس موقع پر انہوں نے سپاری کی مزید ذخیرہ اندوزی کے  لئے ضرورت پڑنے پر ایک اور گودام کی تعمیر کئے جانے کا تیقن  دیا۔ انہوں نے کامپکو کے ذمہ داران سے درخواست کی کہ وہ  مستقبل میں کسانوں کو موبائیل مسیج کے ذریعے سپاری کی قیمت سے باخبر کرائیں

منگلورو کامپکو کے نائب صدر شنکر بھٹ نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے کسانوں کو مکمل طورپر زراعت کی طرف پلٹناہوگا۔انہوں نے  کسانوں سے کہا کہ وہ  صرف ایک فصل کے بجائے کثیر فصلوں کی اگائی کے لئے کوشش کرے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ معیاری فصل پر کامپکو بہترین قیمت ادا کرے گی۔ مزید کہا کہ کامپکو ادارہ ٹکنالوجی کے استعمال سے ترقی کی طرف گامزن ہے، فی الحال سپاری چھلنے کی مشین کی تخلیق کرنے کی طرف غور کیا جارہا ہے۔ کامپکو منگلورو کے مینجنگ ڈائرکٹر سریش بھنڈاری نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ اس موقع پر کسانوں کو خریداری چک تقسیم کئے گئے۔ تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا، کامپکو کے معاون جنرل مینجر پرمود  کمار موجود تھے۔ کامپکو کے ڈائرکٹر شمبھولنگ ہیگڈے نے استقبال کیا تو چندر کانت نے نظامت کی۔ زونل مینجر بھرت بھٹ نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔