کملیش تیواری قتل کیس: سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت لکھنؤ سے منتقل کی

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2021, 12:18 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍ستمبر(آئی این ایس انڈیا) ہندو سماج پارٹی لیڈر کے کملیش تیواری قتل کیس میں سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت لکھنؤ سے پریاگراج منتقل کردی۔ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ ملزم کی درخواست پر دیا ہے۔ ملزم نے کہاہے کہ لکھنؤ میں فرقہ وارانہ ماحول کی وجہ سے آزادانہ اور منصفانہ مقدمے کی سماعت ممکن نہیں ہے۔ مارچ میں ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری کے قتل کے ملزم اشفاق حسین کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کا جواب طلب کیا تھا۔

ملزم اشفاق حسین نے لکھنؤ ، یوپی میں جاری مقدمے کو دہلی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اشفاق نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ اگر وہ وہاں عدالت میں پیش ہوتا ہے تو اس کی جان کو خطرہ ہے۔ لہٰذا لکھنؤ میں جاری مقدمے کو دہلی منتقل کیا جائے۔کملیش تیواری کو 18 اکتوبر 2020 کو لکھنؤ میں دو افراد نے قتل کیا تھا۔ اس کیس کے مرکزی ملزم اشفاق اور معین الدین عرف فرید پٹھان کو پولیس نے گرفتار کیا۔ کملیش تیواری کے قتل میں پولیس نے 13 افراد کو قتل اور سازش کا ملزم بنایا ہے۔

مرکزی ملزمان میں اشفاق اور معین الدین کو گجرات اے ٹی ایس نے پکڑا۔ باقی ملزمان پٹھان ، راشد ، فیضان ، محسن ، سلیم ، شیخ آصف ، کامران ، کیفی ، نوید ، رئیس اور جعفر صادق کو بعد میں گرفتار کیا گیا۔ہندو سماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کا لکھنؤ میں اس کے دفتر میں گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ زعفرانی کرتہ اور جینز پہنے قاتل مٹھائی کا ڈبہ لے کر کملیش کے پاس پہنچا۔ اسی میں چاقو ، کٹا بھی تھا۔ تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ کملیش تیواری کے قتل کا تعلق گجرات سے تھا۔ انہوں نے کملیش تیواری کے قابل اعتراض بیان کی وجہ سے کملیش کو قتل کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...