ایک قوم‘ایک زبان معاملہ: سیاسی قائدین کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2019, 12:59 PM | ملکی خبریں |

چینائی،17؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اداکار سے سیاست داں بنے جنوبی ہند چینائی کے کمل ہاسن نے ایک قوم ایک زبان کے معاملہ میں بی جے پی قومی صدر امیت شاہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان 1950ء میں کثرت وحدت کے وعدے کے ساتھ جمہوریہ بناتھا اور اب کوئی شاہ یا سلطان اس سے انکار نہیں کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ و بی جے پی قومی صدر امیت شاہ نے ایک قوم ایک زبان پر ہندی زبان کو ترجیح دی تھی۔ پیر کے دن کمل ہاسن نے ایک سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا جس میں انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ایک بار پھر زبان کے لئے تحریک چلے گی او ریہ تحریک جلی کٹو سے بھی زیاد ہ بڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان یا تمل ناڈو میں ایسی جنگ کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ترانہ بنگلہ زبان میں ہے لیکن ہم اسے نہایت احترام سے گاتے ہیں او رجس شخص نے اسے لکھا ہے وہ ہر زبان کو اہمیت او راحترام دیتا تھا۔ اداکار مسٹر ہاسن نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں تمام لوگ ہم آہنگی کے ساتھ ملک بیٹھتے ہیں او رکھاتے ہیں ہمیں زبردستی کھلایا نہیں جاتا۔ وہیں دوسری جانب کیرالا کے وزیر اعلیٰ پنائی رائی وجین نے اس معاملہ کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ہندوستانی اپنی زبان کے باعث ملک میں اجنبی نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سنگھ پریوار نے زبان کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کے لئے ایک نئی جنگ کا آغاز کیا ہے۔ پنائی رائی وجین نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ بی جے پی قومی صدر امیت شاہ کے اس بیان پر سارے ملک میں احتجاجی مظاہرہ ہورہے ہیں لیکن انہوں نے اپنا بیان واپس نہیں لیاجس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ سنگھ پریوار کا ایک ایجنڈا ہے۔رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے بھی امیت شاہ کے اس بیان پر زبردست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندی ہر ہندوستان کی زبان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین کی دفعہ 29ہر ہندوستانی کو زبان‘ تہذیب او رتحریر کی واضح طو پر اجازت دیتی ہے۔ رکن پارلیمان نے کہا کہ وہ ملک کی کثرت میں وحدت‘ خوبصورت او رکئی مادری زبانو ں کی ستائش کرتے ہیں جو اس ملک کی بنیاد ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا تھا کہ صرف ہندی ہی ملک کو متحد کرسکتی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ہندی کو پہلی زبان بنایا جائے کیونکہ ہندوستان کی نمائندگی کرنے کیلئے ایک زبان کا ہونا ضروری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...