چیچن صدر کا روس کو مطلوب دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st January 2021, 6:10 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن21/جنوری (آئی این ایس انڈیا)جمہوریہ چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف نے کہا ہے کہ انہوں‌ نے روس کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل دہشت گرد گروپ کے آخری سربراہ کو ہلاک کر کے اپنی زندگی کا فرض پورا کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ 'فکونٹاکٹی' پر پوسٹ ایک بیان میں ا نہوں نے کہا ہے کہ  چیچنیا میں دہشت گردوں‌ کا خاتمہ اور آخری دہشت گرد کی ہلاکت چیچن حکومت اور قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ صدر قدیروف نے مزید لکھا کہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے انہوں‌ نے ایک دیہی علاقے کاتارایورت میں وفاق کو مطلوب چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ان میں مسلح گروپ کا سربراہ اصلا بوٹوقایوف بھی شامل تھا۔

ادھر کرملین کے پریس سیکرٹری دیمتری بیکسوف نے کہا کہ صدر ولادی میر پوتین نے چیچین صدر کو دہشت گردوں کا صفایا کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔