کڈبہ،27/ فروری (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 75 پر اس وقت ٹریفک جام ہوگیا جب صبح کی اولین ساعتوں میں ایک گیس ٹینکر اور ڈیزل ٹینکر کے درمیان تصادم ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق یہ حادثہ نیلیاڈی میں اشوینی ہاسپٹَل کے قریب پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گیس ٹینکر بنگلورو سے منگلورو کی طرف جا رہا تھا، جبکہ ڈیزل ٹینکر منگلورو سے کولار کی جانب جا رہا تھا۔ حادثہ میں دونوں ٹینکرس کے ڈرائیوروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اور خوش قسمتی سے گیس کا اخراج نہیں ہوا۔
چونکہ صبح کے وقت پورا علاقہ گہری دھند کی لپیٹ میں تھا اس لئے سامنے کی چیزیں صاف نظر نہیں آرہی تھیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسی وجہ سے دونوں ٹینکرس کے درمیان تصام پیش آیا۔ نیلیاڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا۔