افغانستان کے خلاف میچ میں کے ایل راہل نے کی بڑی غلطی ، دھونی کو بھگتنا پڑا خمیازہ ، اب ہورہا ہے پچھتاوا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th September 2018, 2:00 PM | اسپورٹس |

د بئی ، 27؍ستمبر (ایجنسی) ہندوستان اور افغانستان کے درمیان منگل کو کھیلا گیا دلچسپ میچ ڈرا ہوگیا ۔ افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلامی بلے باز شہزاد کی شاندار سنچری کی بدولت 252 رن بنائے ، جس کے جواب میں ٹیم انڈیا بھی 252 رن بناکر ہی آل آوٹ ہوگئی ۔ اس میچ میں ہندوستان کے سلامی بلے باز کے ایل راہل نے 60 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ، مگرانہوں نے ایک بڑی غلطی کردی ، جس کا خمیازہ ایم ایس دھونی اور دنیش کارتک کو بھگتنا پڑگیا ۔

اب کے ایل راہل کو بھی اپنی اس غلطی پر افسوس ہورہا ہے ۔ میچ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں جب کے ایل راہل سے ان کے ریویو کو لے کر پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں لگا کہ وہ بچ جائیں گے ، مگر ایسا نہیں ہوسکا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ بعد میں مجھے لگا نہیں لینا چاہئے تھا ، مگر اس وقت مجھے لگا کہ شاید گیند اسٹمپ کے باہر لگی ہے تو میں نے یہ موقع لے لیا ۔ راہل نے مزید کہا کہ اگر دوبارہ ایسا ہوتا ہے تو میں اس سلسلہ میں فیصلہ کرنے کے بارے میں اچھی پوزیشن میں رہوں گا ۔

دراصل افغانستان کے اسٹار گیند باز راشد خان کے گیند پر راہل ایل پی ڈبلیو آوٹ ہوگئے ۔ دیکھنے میں بھی لگ رہا تھا کہ وہ آوٹ ہیں ، مگر انہوں نے ڈی آر ایس لے لیا ۔ ریویو میں بھی انہیں آوٹ ہی قرار دیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ ریویو بھی ختم ہوگیا ۔ اس کے بعد دھونی کو بھی ایل پی ڈبلیو آوٹ دیا گیا ۔ تاہم ری پلے میں یہ صاف نظر آرہا تھا کہ دھونی آوٹ نہیں ہیں اور گیند اسٹمپ چھوڑ کر جارہی ہے ۔ مگر راہل کے ذریعہ ریویو ختم کردئے جانے کی وجہ سے وہ ریویو نہیں لے سکے اور انہیں پویلین کی طرف لوٹنا پڑگیا ۔

یہی نہیں دنیش کارتک بھی غلط امپائرنگ کا شکار ہوگئے ، مگر وہ بھی ریویو نہیں لے سکے ۔ ان کے بھی ری پلے میں نظر آرہا تھا کہ گیند اسٹمپ کو چھوڑ کر جارہی ہے ۔ میچ بھی یہیں سے پلٹ گیا ، کیونکہ وہ اچھی لے میں نظر آرہے تھے اور 44 بناکر کھیل بھی رہے تھے ۔ اگر ان کے پاس ریویو ہوتا تو وہ نہ صرف بچ جاتے بلکہ میچ کا نتیجہ بھی کچھ اور ہوسکتا تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...