مدھیہ پردیش ضمنی انتخاب: بی جے پی میں سندھیا کے 'قد' پر چلی قینچی، برانڈ ویلو ختم!

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2020, 9:26 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھوپال،17؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش میں اسمبلی کی 28 سیٹوں کے لیے ہو رہے ضمنی انتخاب کے دوران گوالیر-چمبل علاقہ میں انتخابی بحث نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس علاقے کے ووٹر کھلے عام کہتے سنے جا رہے ہیں کہ بی جے پی میں مہاراج یعنی کانگریس چھوڑ کر آئے جیوترادتیہ سندھیا کی برانڈ ویلیو گھٹتی جا رہی ہے۔ اس کا جیتا جاگتا ثبوت بی جے پی کے ڈیجیٹل اشتہاری پوسٹروں سے سجی وہ گاڑیاں ہیں جن میں پارٹی کے اسٹار کیمپینرس سے سندھیا ندارد ہیں۔ ان پوسٹروں میں صرف وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور بی جے پی کے مدھیہ پردیش صدر وی جی شرما کے چہرے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، ان پر لکھے نعرے بھی کہتے ہیں کہ "شیوراج ہے تو وِشواس ہے...۔"

ویسے یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سندھیا گھرانے کے شہزادے کو بی جے پی نے حاشیہ پر دھکیلا یا عام بول چال میں کہیں تو سائیڈ لائن کیا ہے۔ جب سے سندھیا کانگریس چھوڑ کر اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں آئے ہیں، تب سے ہی پارٹی لیڈر عوامی طور پر بی جے پی کے اصل کارکنان کی بے توجہی کی باتیں کر رہے ہیں۔

اندور کے سانویر علاقے میں جہاں سے سندھیا کے قریبی تلسی سلاوت انتخابی میدان میں ہیں، وہاں بھی لگے ہورڈنگ میں خصوصی طور پر پارٹی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کا ہی چہرہ ہے، سندھیا کو پارٹی کے جونیئر لیڈروں اور مقامی رکن اسمبلی کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش کے ساتھ جگہ ملی ہے۔ اس ہورڈنگ سے سندھیا حامی جل بھن گئے ہیں۔

یوں بھی مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے 30 اسٹار کیمپینرس کی فہرست میں سندھیا 10ویں نمبر پر ہیں جب کہ انجان سے بی جے پی لیڈر اور پارٹی نائب صدر و پارٹی کی شیڈولڈ کاسٹ سیل کے سربراہ دشینت کمار گوتم کا نام سندھیا سےاوپر ہے۔ ان کے علاوہ مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، تھاور چند گہلوت اور دھرمیندر پردھان کے ساتھ ہی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی کا نام بھی جیوترادتیہ سندھیا سے اوپر ہے۔ فہرست میں پارٹی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا نمبر بالترتیب پہلے اور دوسرے مقام پر ہے۔ اس فہرست میں چار دلت اور دو قبائل لیڈر بھی شامل ہیں۔

اس فہرست کے سامنے آتے ہی کانگریس نے طعنہ بھی مارا ہے کہ جب سندھیا کانگریس میں تھے تو 2018 کے اسمبلی الیکشن میں وہ پارٹی کی انتخابی تشہیر کمیٹی کے صدر تھے۔ لیکن اس کے جواب میں بی جے پی نے کہا ہے کہ پارٹی کے اسٹار کیمپینرس کی فہرست سینئرٹی اور پارٹی میں قد کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔ دھیان رہے کہ جن لوگوں نے سندھیا کی مدد سے اس سال مارچ میں کمل ناتھ حکومت گرائی تھی، وہ سندھیا کو مہاراج کہہ کر بلاتے رہے ہیں۔ کانگریس نے اس پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھیا نے اپنے قد اور سیاسی اہمیت کو پلیتہ لگا لیا ہے۔

گزشتہ سال کے لوک سبھا انتخاب میں اپنی روایتی سیٹ گُنا سے شکست کا سامنا کرنے والے جیوترادتیہ سندھیا زبردست دباؤ میں ہیں کیونکہ ان پر اس علاقے کی 16 سیٹوں پر بی جے پی کو جیت دلانے کی ذمہ داری ہے۔ حال میں وائرل ہوئے کچھ ویڈیو میں وہ خود مہاراج کہتے ہوئے دیکھے سنے گئے ہیں۔ ایک ویڈیو میں سندھیا ایک جلسہ کو خطبا کر رہے ہیں جس میں بہت معمولی بھیڑ ہے۔ وہ کہتے ہیں یہ انتخاب صرف مقامی رکن اسمبلی کے لیے نہیں بلکہ مہاراج کی عزت کے لیے ہے۔

دراصل مدھیہ پردیش اسمبلی کی 28 اسمبلی سیٹوں کا ضمنی انتخاب وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے درمیان کی جنگ بن چکی ہے۔ دونوں ہی لیڈر ایک دوسرے پر تلخ سیاسی حملے کر رہے ہیں۔ کانگریس نے خاص طور سے سندھیا کو نشانے پر رکھا ہے کیونکہ گوالیر-چمبل حلقہ ان کے اثر والا مانا جاتا رہا ہے۔ لیکن بی جے پی نے انھیں سیدھے فائرنگ لائن سے الگ تھلگ ہی رکھنے میں بھلائی سمجھی ہے اور اس کی وجہ پارٹی میں اندرخانے سندھیا کو لے کر پیدا ناراضگی ہے۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ ان دیگر 6 سیٹوں پر زیادہ زور دیا جائے جہاں دل بدلو میدان میں نہیں ہیں، اس سے سندھیا کی لگام کَسی رکھنے میں مدد ملے گی۔

لیکن کانگریس کی طرف سے کمل ناتھ نے پورے ضمنی انتخاب کی باگ ڈور سنبھال رکھی ہے۔ کانگریس کے انتخابی منشور میں صرف پارٹی صدر سونیا گاندھی اور کمل ناتھ کو ہی پیش کیا گیا ہے۔ پارٹی کے دوسرے لیڈر دگوجے سنگھ بھی انتخابی اجلاس سے دور ہیں اور وہ پردے کے پیچھے رہ کر پالیسی بنانے کا کام کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔