جسٹس سبینہ ہماچل پردیش ہائی کورٹ کی کارگزار چیف جسٹس مقرر، 21 جنوری کو سنبھالیں گی عہدہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2023, 10:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جسٹس سبینہ کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کی کارگزرا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ جسٹس سبینہ ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں سب سے سینئر جج ہیں اور وہ موجودہ چیف جسٹس امجد اے سید کی سبکدوشی کے بعد اس عہدہ کو سنبھالیں گی۔ چیف جسٹس امجد اے سید 21 جنوری کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جسٹس سبینہ اس سے قبل بھی کارگزار چیف جسٹس کے عہدہ پر خدمات دے چکی ہیں۔ وہ 25 مئی 2022 سے 22 جون 2022 تک کارگزار چیف جسٹس رہی ہیں۔ 20 اپریل 1961 کو پیدا ہوئیں جسٹس سبینہ 1986 میں پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری عہدہ پر بلامقابلہ منتخب ہوئی تھیں۔ اس کے بعد 21 جنوری 1997 کو ہوئے ایڈیشنل ضلع جج کی شکل میں شامل ہوئیں۔ ستمبر 2004 میں سیشن جج اور 12 مارچ 2008 کو پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج کے طور پر تقرری ہوئی۔ جسٹس سبینہ 23 فروری 2010 کو مستقل جج کی شکل میں پروموٹ ہوئی تھیں۔

راجستھان ہائی کورٹ میں منتقل ہونے کے بعد 11 اپریل 2016 کو سبینہ نے جج کا عہدہ سنبھالا۔ ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے جج کی شکل میں انھوں نے 8 اکتوبر 2021 کو حلف لیا تھا۔ جسٹس سبینہ کی مدت کار اسی سال 20 اپریل کو ختم ہونی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...