جسٹس ایس اے بوبڈے ہوں گے اگلے چیف جسٹس، 18 نومبر کو حلف برداری
نئی دہلی،29اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جسٹس ایس اے بوبڈے ملک کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے۔شرد اروند بوبڑے موجودہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی جگہ لیں گے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی مدت 17 نومبر 2019 کو ختم ہو رہی ہے۔اس کے اگلے دن یعنی 18 نومبر کو بوبڈے کی حلف برداری ہوگی۔جسٹس بوبڈے 23 اپریل 2021 تک چیف جسٹس کے عہدے پر رہیں گے۔روایت کے مطابق ہی گوگوئی نے اسی ماہ حکومت کو خط لکھ کر جسٹس ایس اے بوبڈے کو اپنا جانشین بنائے جانے کی سفارش کی تھی،اب صدر نے ایس اے بوبڈے کو سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس بنائے جانے کے حکم پر دستخط بھی کر دئے ہیں۔جسٹس بوبڈے 12 اپریل 2013 کو سپریم کورٹ کا جج مقرر ہوئے تھے۔سپریم کورٹ آنے سے پہلے جسٹس بوبڈے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر تھے۔رنجن گوگوئی نے تین اکتوبر 2018 کو ملک کے 46 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف برداری کی تھی،وہ 17 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔ان کے دور میں ہی ایودھیا زمین تنازعہ کا فیصلہ آنے کے آثار ہیں۔چیف جسٹس نے روایت کے مطابق اپنے جانشین کے طور پراپنے بعد اگلے سینئر جج کے نام کی سفارش کی تھی۔