نربھیا کیس : سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران بیہوش ہوئیں جسٹس آر بھانومتی ، چیمبر میں لایا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 15th February 2020, 12:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) سپریم کورٹ نے نربھیا کے قصورواروں کو انفرادی طور پر پھانسی دینے کی مرکز اور دہلی حکومت کی خصوصی اجازت والی درخواست پر جمعہ کو فیصلہ نہیں لکھوایا جا سکا ، کیونکہ فیصلہ تحریر کرواتے وقت جسٹس آر بھانومتی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ۔ جسٹس بھانومتی نے مرکز کی اپیل پر سماعت 20 مارچ تک ٹالنے سے متعلق حکم لكھوانا شروع ہی کیا تھا کہ ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو گئیں۔

بینچ میں شامل جسٹس اے ایس بوپنا نے کہا کہ اس معاملے میں بعد میں حکم جاری کیا جائے گا۔ بعد ازاں سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے میڈیا اہلکاروں کو بتایا کہ جسٹس بھانومتی تیز بخار میں مبتلا تھیں اور اس کیس کی حساسیت کے پیش نظر وہ سماعت کے لیے آئی تھیں۔ مرکزی حکومت نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے ، جس میں اس نے کہا ہے کہ چاروں قصورواروں کو انفرادی طور پر پھانسی نہیں ہو سکتی۔

غور طلب ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز اپنے فیصلے میں کہا کہ نربھیا کے چاروں قصورواروں کو مختلف اوقات میں پھانسی نہیں دی جا سکتی جبکہ مرکزی حکومت نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جن قصورواروں کی عرضی کسی بھی فورم میں زیر التوا نہیں ہے ، انھیں پھانسی دی جائے ۔ ایک مجرم کی درخواست زیر التوا ہونے کی وجہ سے دوسرے قصورواروں کو راحت نہیں دی جا سکتی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی تشددپربولے اسد الدین اویسی ، امن بحال کرنے میں پولیس ناکام ، فوج کو تعینات کریں وزیر اعظم

حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے الزام لگایا ہے کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں تشدد کے بعد بگڑے حالات کو قابو کرنے میں دہلی پولیس ناکام رہی ہے۔

عصمت دری کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کی اسمبلی رکنیت منسوخ

اترپردیش کے زیر بحث اناؤ عصمت دری معاملہ میں سزا یافتہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سینگر کی اسمبلی رکنیت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ کلدیپ سنگھ سینگر ضلع اناؤ کے بانگر مئو اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی تھا اور اسے عصمت دری کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ اس سلسلے میں پرنسپل ...

دہلی میں پرتشدد مظاہرے 5 میٹرو اسٹیشن بند

شہریت ترمیمی قانون(سی اےاے)کے خلاف اور حمایت میں سڑک پر نکلے لوگوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے دہلی میں حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ خصوصی طور پر شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد پر سپریم کورٹ میں عرضی داخل

شہریت ترمیمی قانون کو لے کر دہلی کے کئی علاقوں میں ہوئے تشدد کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد پر فوری سماعت کی عرضی کو قبول کر لیا ہے اور اس کے لیے بدھ کا دن مقرر کیا ہے۔

نربھیا کے قصورواروں کو الگ الگ پھانسی دینے والی عرضی پر سماعت 5 مارچ تک ملتوی

سپریم کورٹ نے ملک کو دہلا دینے والے نربھیا اجتماعی آبرو ریزی اور قتل معالے کے قصورواروں کو الگ الگ پھانسی دینے سے متعلق مرکز اور دہلی حکومت کی خصوصی اجازت عرضی پر سماعت پانچ مارچ تک کےلئے منگل کو ٹال دی۔