بنگلورو،20/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) ایودھیا فیصلے کے پیش نظر مرکز نے جسٹس ایس عبد النذیر اور ان کے اہل خانہ کو زیڈ زمرے کی سلامتی مہیا کرائی گئی ہے۔
جسٹس عبد النذیر ایودھیا زمین تنازعہ پر تاریخی فیصلہ دینے والی سپریم کورٹ کی پانچ رکنی آئینی بنچ میں شامل ججوں میں سے ایک ہیں۔
وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت اور مرکزی ریزرو پولس فورس کو جسٹس نذیر اور ان کے اہل خانہ کو زیڈ زمرے کی سلامتی مہیا کرانے کے احکامات دیئے ہیں۔
جسٹس عبدالنذیر کرناٹک کے منگلور وکے مڈپیرڈی کے نزدیک بیلوئی کے رہنے والے ہیں۔ وہ اپنے آبائی گاؤں اور ملک میں کہیں بھی جانے کے دوران زیڈ سیکورٹی کے گھیرے میں رہیں گے۔