گیارہ ہفتوں بعد مسلمانوں نے مساجد میں ادا کی جمعہ کی نماز؛ بھٹکل میں مسجدیں نمازیوں سے رہیں فل، عمر رسیدہ لوگوں اور بچوں کو بھیجا گیا واپس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th June 2020, 9:11 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12/جون (ایس او نیوز) کورونا وباء کے چلتے  ملک بھر میں جاری کئے گئے لاک ڈاون کے بعد جہاں تمام عبادت گاہیں بند کردی گئی تھیں ، اسی طرح گیارہ ہفتوں سے  مسلمان جمعہ کی نماز سے بھی محروم ہوگئے تھے،  لاک ڈاون میں ڈھیل دئے جانے کےبعد آج ملک کے مختلف علاقوں میں نماز جمعہ ادا کی گئیں۔ بھٹکل میں بھی نماز جمعہ میں مسلمانوں نے پورے جوش  وخروش کے ساتھ حصہ لیا اور اکثر مساجد وقت سے پہلے ہی فُل نظر آئیں۔ مساجد میں اللہ سے تمام عوام کو   کورونا وباء سے پناہ دینے اور  اس بیماری سے محفوظ رکھنے   کےلئے دعائیں مانگی گئیں۔

دوپہر قریب بارہ بجے تمام جمعہ مساجد کے گیٹ کھولے گئے تھے،ایک دوسرے سے دوری  برقرار رکھتے ہوئے صفوں کو قائم کرنے  پہلے سے مساجد میں  مارکنگ ڈالی گئی تھی،  اس بناء پر آدھے پونے گھنٹے کے اندرہی پوری مساجد فل ہوگئیں، جس کے  بعد بعض لوگوں کو واپس جاتے ہوئے دیکھا گیا تو وہیں بعض لوگ  جو اپنے ساتھ مصلیٰ (جائے نماز) لے کر آئے تھے،  ملنے والی جگہ پر ہی مصلیٰ بچھا کر  نماز میں شریک ہوئے۔ بعض مساجد میں عمر رسیدہ لوگوں کو واپس بھیجا گیا تو بعض مساجد میں بارہ اور تیرہ سال کے لڑکوں کو بھی چھوٹے بچے سمجھ کر واپس گھر بھیجا گیا۔ بعض کو ماسک پہن کر نہ آنے پر بھی واپس بھیجا گیا اور اُن سے کہا گیا کہ وہ ماسک پہن کر ہی مسجد میں داخل ہوسکتےہیں۔

زیادہ تر لوگ باوضو ہوکر اور جائے نماز ساتھ لے کر ہی مساجد میں جمعہ کی نماز میں شریک ہوئے اور خطیب نے مختصراً خطبہ پیش کیا۔بھٹکل کی تمام مساجد میں  تھرمل اسکیننگ کا انتظام کیا گیا تھا اور والنٹیرس کو  اسکیننگ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ 

اُدھر مینگلور سے موصولہ  اطلاع کے مطابق   زینت بخش مسجد (بندر) میں جمعہ نماز میں دعائے قنوت بھی پڑھی گئی، جبکہ ضلع اُڈپی کے گنگولی میں  فاصلہ رکھتے ہوئے نماز پڑھنے سے جگہ کی قلت کو دیکھتے ہوئے  دس مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔