جے پی نڈا ہوں گے بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو صدر ، پارٹی چیف بنے رہیں گے امت شاہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2019, 11:37 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17؍جون (ایس او نیوز؍یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سابق مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا کو آج پارٹی کا قومی ایگزیکٹو صدر منتخب کر لیا۔ پارٹی کے قومی صدر کے عہدے پر فی الحال وزیر داخلہ امت شاہ ہی رہیں گے۔  وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اور مسٹر شاہ کی صدارت میں یہاں ہوئی بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ میں مسٹر راج ناتھ سنگھ، مسٹر نتن گڈکری، محترمہ سشما سوراج، مسٹر تھاورچند گہلوت، بی جے پی کے تنظیمی سیکرٹری جنرل رام لال، شیوراج سنگھ چوہان سمیت سبھی ارکان موجود تھے۔

مسٹر نڈا کے ایگزیکٹو صدر منتخب ہونے پر وزیر اعظم اور پارٹی صدر نے گلدستے پیش کرکے خیر مقدم کیا۔ مسٹر گڈکری اور محترمہ سوراج نے بھی انہیں مبارک باد دی۔ مسٹر نڈا پارلیمانی بورڈ اور مرکزی الیکشن کمیٹی کے سیکرٹری بھی تھے۔  بعد میں مسٹر راج ناتھ سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ مسٹر شاہ کی قیادت میں بی جے پی نے کئی انتخابات جیتے ہیں ، لیکن وزیر اعظم نے انہیں وزیر داخلہ مقرر کیا ہے، تو مسٹر امت شاہ نے خود ہی کہا کہ پارٹی صدر کی ذمہ داری کسی دوسرے کو دے دی جائے۔ بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے مسٹر جے پی نڈا کو ایگزیکٹو صدر منتخب کیا ہے۔

پٹنہ میں دو دسمبر 1960 میں پیدا ہوئے مسٹر جگت پرکاش نڈا نے بی اے کا امتحان پٹنہ کالج سے پاس کیا تھا اور ایل ایل بی ہماچل پردیش یونیورسٹی سے کی۔ شروع ہی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے وابستہ رہے مسٹر نڈا پہلی بار 1993 میں ہماچل پردیش میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ 1994 سے 1998 تک اسمبلی میں پارٹی کے لیڈر بھی رہے۔ اس کے بعد وہ ریاست اور مرکز میں وزیر بھی رہے ہیں۔ ان کی شادی 1991 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

مسٹر نڈا 2012 میں راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے اور 2014 نومبر میں مودی کابینہ میں انہیں وزیر صحت بنایا گیا۔ سال 2019 کے انتخابات کے بعد مسٹر نڈا کو کابینہ میں شامل نہ کئے جانے سے انہیں مسٹر شاہ کی جگہ بی جے پی کا قومی صدر بنائے جانے کے قیاس لگائے جا رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...