بھٹکل میں 6 جولائی کو ہوگا اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن  کے زیر اہتمام ’یوم صحافت ‘ پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th June 2019, 9:36 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:26؍جون(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے 6جولائی کی صبح بھٹکل تعلقہ کے  مرڈیشور ،  آر این ایس پالی ٹکنک میں ’یوم ِ صحافت‘ منایا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع کے  اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ نے دی ہے۔

سرسی  کے پتریکابھون میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئےانہوں نے  بتایا کہ پروگرام میں امسال کے شیام راؤ کا ایوارڈ جی سبرائے بھٹ بکل اور اجیّ بل دتا ندھی ایوارڈ نرسمہا ساتوڑی کو دیا جائے گا۔بھٹکل کے  رکن اسمبلی سنیل نائک پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ان دونوں کو  کرناٹکا ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے ریاستی صدر شیوانند تگڈو اور  ضلع پنچایت  صدر جئے شری موگیرکے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ وجئے کرناٹکا کے مدیر ہری پرکاش کونےمنے خصوصی مقالہ پیش کریں گے۔ ضلع کے  ڈپٹی کمشنر   ڈاکٹر ہریش کمار ، پریس اسوسی ایشن  کے ریاستی جنرل سکریٹری بی سی لوکیش، مرڈیشور ہیومن ویلفئیر اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر امین الدین گوڈا مہمان خصوصی کے طور پر  شریک ہونگے۔

رادھا کرشنا بھٹ  نے بتایا کہ پروگرام میں ماہر تعلیم ایم وی ہیگڈے کی تہنیت کی جائے گی۔ اسی طرح اخبار سپلائی کرنے والے آنند بھٹ بھٹکل اور مدھو کائی کنی کی بھی عزت افزائی کی جائے گی۔انہوں نے ضلع کے سبھی اخبارنویسوں سے اس پروگرام میں  کثیر  تعداد میں شریک ہونےکی اپیل کی ہے۔ پریس کانفرنس میں ضلع جنرل سکریٹری نرسمہا اڑی ، نائب صدر پردیپ شٹی ، خازن سومنگلا ہونےکپا وغیرہ  شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...