پلیکل اور جوشنا کا وطن واپسی پر زوردار استقبال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th April 2018, 11:44 AM | اسپورٹس |

چنئی،17؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کی ٹاپ اسکواش کھلاڑی جوشنا چنپا اور دیپکا پلیکل کا گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیت کر کل رات یہاں لوٹنے پر گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔جوشنا اور پلیکل کو خواتین ڈبلز فائنل میں ہار کے ساتھ چاندی کا تمغہ سے اطمینان کرنا پڑا تھا۔پلیکل نے سورو گھوشال کے ساتھ مل کر مخلوط جوڑے کا تاریخی چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔جوشنا اور پلیکل نے 2014 گلاسگو کھیلوں میں خاتون ڈبلزکا طلائی تمغہ جیتا تھا۔جوشنا نے کہاکہ چار سال میں اسکواش میں کافی کچھ ہوا۔ اس وقت ہم نے پوڈیم میں جگہ بنائی تھی اور مقصد یہ تھا کہ اس بار بھی ہم اس سے نہیں چوکے۔اس لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ تسلی بخش نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اگلا بڑا چیلنج یعنی اگست میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے لئے سخت محنت کرنے کا ملا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی

  کپتان اینڈی بال برنی (113) اور افتتاحی بلے باز پال اسٹارلنگ (142) کی شاندار سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے ہراکر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔