سعودی عرب میں جاری مشترکہ خلیج ڈھال مشقیں اوّل اختتام پذیر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th April 2018, 5:19 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

ریاض 8اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں جاری مشترکہ خلیج ڈھال مشقیں ختم ہوگئی ہیں۔ان مشقوں میں سعودی عرب کے علاوہ چوبیس ممالک کی تینوں مسلح افواج اور خصوصی دستوں نے حصہ لیا ہے۔ان مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد شریک ممالک کی مسلح افواج کی جنگی تیاریوں میں اضافہ اور درپیش چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ جنگی ماحول میں موجودہ حربی صلاحیتوں کی جانچ کرنا تھا تاکہ شریک ممالک کی افواج وقتِ ضرورت ان مشترکہ حربی صلاحیتوں کو بروئے لا سکیں۔ان مشقو ں میں جدید ہتھیاروں کو چلانے کے تجربات کیے گئے ہیں اور مسلح افواج کی اعلیٰ مسابقتی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تربیت کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کے انتخابات کے بعد نئے عہدیداران کا انتخاب؛ اسحاق پلور صدر اور سرفراز محتشم جنرل سکریٹری منتخب

گذشتہ روز ہوئے عام انتخابات کے بعد  بھٹکل مسلم جماعت بحرین کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے جس میں متفقہ طور پر  جناب محمد اسحاق پلور صدر اور جناب  سرفراز احمد محتشم  جماعت کے نئے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ جلسہ اور عام انتخابات؛ بیلٹ پیپر کے ذریعے 12 اراکین منتخب؛ پیر کو ہوگا عہدیداران کا انتخاب

بھٹکل مسلم جماعت کا سالانہ جلسہ اور عام انتخابات مورخہ 10 ستمبر کوبحرین کے فارم ہاوس میں منعقد ہوا جس میں 12 اراکین انتظامیہ کا انتخاب عمل میں آیا۔  انتخابات کے لئے جناب محمد شکیل مصباح صاحب کو الیکشن کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جنہوں نے نہایت ہی حسن خوبی کے ساتھ اپنے فرائض ...

دبئی : متحدہ عرب امارات میں انسانوں کواسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔ ٹرک کے خفیہ خانے سے برآمد ہوئے 18افراد

گلف نیوز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس اور کسٹمز نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ختم الشکلا سرحد سے غیر قانونی طور پر ٹرک کے اندر 18افراد کو چھپاکر لانے اور متحدہ عرب امارات میں داخل کروانے کی کوشش کوناکام کردیا ہے۔

مکہ مکرمہ کو ”اسمارٹ سٹی“ بنانے کا منصوبہ، عازمین حج وعمرہ کو سہولتیں فراہم کرنے کا مقصد، جاپانی کمپنی خدمات حاصل

سعودی عرب کی حکومت نے مکہ معظمہ کو ”اسمارٹ سٹی“ بنانے کا فیصلہ پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے۔ کچھ دن قبل مکہ معظمہ کے گورنر اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل نے مکہ معظمہ کو اسمارٹ سٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات نے وزیر اعظم مودی کو اعلی ترین شہری اعزاز سے سرفراز کیا ۔ دنیا بھر میں یو اے ای کے اقدام کی مذمت

متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلی ترین شہری اعزاز سے سرفراز کردیاہے ۔ متحدہ عرب امارات نے چند دنوں قبل اعلان کیاتھا کہ وہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا اعلی ترین سول ایوارڈ دیں گے ۔