جوئیڈا کے سوپا ڈیم سے 65ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کے نتیجے میں سیلاب جیسی صورتحال :3 گھر منہدم ، 230متاثرین کو کیا گیا راحت سینٹر منتقل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th September 2019, 6:56 PM | ساحلی خبریں |

ڈانڈیلی:9؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) ملناڈ علاقے میں موسلادھار بارش کی وجہ سے جوئیڈا تعلقہ کے سوپا ڈیم  میں پانی کا ذخیرہ ڈیم کی سطح سے  اوپر جانے کے نتیجے میں  اتوار کو ڈیم سے مسلسل 65ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ۔ جس کےنتیجےمیں کالی ندی میں سیلاب آگیا اور پانی اُبل کر  ندی کناروں کے علاقوں میں گھس گیا۔ جس سے  مکین آبی مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سوپا ڈیم میں لگاتار 46000کیوسک پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تو ڈیم سے 65ہزار کیوسک پانی چھوڑنا ضروری ہوگیا تھا۔ بتایاگیا ہےکہ کالی ندی کناروں کے مکینوں کو اس تعلق سے پیشگی اطلاعات دی گئی تھیں لیکن وہ نظر انداز کرگئے جس کی وجہ سے عوام  اتوار کو مشکلات میں گھرگئے ۔ اس کے علاوہ پرانے ڈانڈیلی کے کالی برج کے اوپر سے پانی بہنے سے برج کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔  

2راحت کیمپوں میں 230متاثرین: کالی ندی  میں طغیانی آنے کی وجہ سے متاثرین کو راحت دلانے  کوگلبن سرکاری اسکول اور ڈانڈیلی روٹری اسکول کو  باز آبادکاری میں منتقل کردیا گیا ہے۔ کوگیبل  اسکول میں اسی علاقے کے قریب 190لوگ اور ٹروٹری اسکول میں 40طلبا پناہ دی گئی ہے تحصیلدار شئلیش پرمانند نے بتایا کہ  بالمڈی نامی دیہات کے 10گھروں میں پانی گھسنے کے باوجود مکینوں نے  راحت کاری کیمپ میں منتقل ہونے سے انکار کردیا ہے۔

سوپاڈیم کے نشیبی  علاقے میں سڑک پر پڑگئی دراڑ :سوپا ڈیم کے نشیبی  علاقے گنیش گڑی سے لے کر کیلباگ کے گیریج اور تفریحی  مقامات کوجوڑنے والی سڑکوں پر دراڑ یں پڑنے سے ہیسکام اور عوام کے لئے خطرے کی وجہ بن گئی ہے۔ جب بھی سوپا ڈیم سے پانی باہر چھوڑا جاتاہے عوام اس کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لئے اسی راستے کا استعمال کرتے ہیں، اسی طرح  محکمہ  ہیسکام  کا عملہ بھی انہی راستوں سے آجایا کرتے ہیں۔ سنیچر کی شام سے ہی پانی چھوڑے جانےسے قریب 400میٹر سے زائد راستے  پر دراڑیں پڑگی ہیں جس سے خطرہ محسوس کیا جارہاہے۔ فی الحال یہ سڑک  عوام اور سواریوں کے لئے بند کردی گئی ہے۔ پانی کے تیز رفتار بہاؤ کی وجہ سے تحفظاتی دیواروں میں بھی دراڑ  نظر آنے سے عوام خوف زدہ ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...