جوئیڈا  کے   ملزم پولس  گروراج کی  50دن بعد بھی گرفتاری نہ ہونے پر عوام نے جتایا جانچ ٹیم پر شبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th March 2019, 6:26 PM | ساحلی خبریں |

جوئیڈا:30؍مارچ (ایس او نیوز)تعلقہ مرکزی پولس کے رہائشی کامپلکس میں غیر قانونی طورپر بیٹ اور ساگوانی لکڑیوں کے ذخیرہ اندوزی معاملے کے کلیدی ملزم خفیہ ایجنسی کا عملہ گروراج فرار ہوکر 50دن ہوگئے اور ابھی تک گرفتار نہیں ہونے پر جانچ کرنے والے محکمہ پر عوام شبہ کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

پولس کے شعبہ خفیہ اطلاعات کے پولس گروراج گزشتہ 8مہینوں سے غیر قانونی طورپر لکڑیوں کی جمع خوری اور فروخت کاری جیسی سرگرمیوں میں ملوث تھے، غورکرنےو الی بات یہ ہے کہ اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے  ملزم گروراج نے پولس کی رہائش کے لئے تعمیر کئے گئے رہائشی کامپلکس  کو اڈہ بنایا تھا۔

8فروری ملزم گروراج کی غیر قانونی سرگرمیوں کا آخری دن تھا۔ جوئیڈا پولس نے اپنے ہی عملے کے خلاف کیس درج کرلینے کے بعد رہائشی کامپلکس اڈے پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپئے کی لکڑی ضبط کرلی گئی تھی۔ اس کے بعد معاملے میں ملوث پولس عملے کے خلاف کارروائی کے لئے آگےبڑھتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیاگیاتھا اور امید جتائی جارہی تھی کہ اگلے ایک دو دن میں کلیدی ملزم گرورراج کی گرفتارہوگی۔ لیکن ابھی تک کلیدی ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر عوام فطری طورپر جانچ کرنےو الی پولس ٹیم پر ہی شبہ ظاہر کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔