جوئیڈا لکڑیوں کے غیرقانونی ذخیرہ اندوزی معاملہ کا کلیدی ملزم گروراج کنداپور میں گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th April 2019, 6:36 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:05؍اپریل (ایس او نیوز) جوئیڈا کے پولس رہائشی کامپلکس میں غیر قانونی طورپر لکڑیوں کی ذخیرہ اندوزی معاملے کے مفرورکلیدی ملزم  پولس عملہ گروراج آخر کار پولس کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔ پولس محکمہ کے تجربات کا بہتر استعمال کرتے ہوئے پولس کو ہی دھوکہ دے کر لاپتہ ہوئے ملزم گروراج کو مصدقہ خبرپر کارروائی کرتے ہوئے ضلع کرائم برانچ پولس نے کنداپور کے برکلکٹے نامی مضاف میں اس کے  چاچا کے گھر پر چھاپہ ما رکر گرفتار کرلیا ۔

8فروری کو ملزم گروراج کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔ اسی دن سے پولس اس کی تلاش میں تھی لیکن شاطر ملزم نے اپنی سرویس کے تجربات کو استعمال کرتے ہوئے دو مہینوں سے فرار تھا۔ اور کنداپور کے مضاف میں اپنے چاچا کے گھر میں چھپا بیٹھا تھا۔ گھنے جنگل کے درمیان والے اپنے چاچا کے گھر میں باہر نہ آتے ہوئے وہیں قیام کیا تھا۔ متعلقہ مقام پر اس کی رہائش کی مصدقہ خبرملنے کے بعد   کرائم برانچ کی ٹیم ایک ہفتہ تک کنداپور میں ہی قیام کرتےہوئے اس کے چال چلن پر کڑی نگاہ رکھی ۔ پھر اس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر رام چندر کی قیادت والی کرائم برانچ ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے ڈانڈیلی کی عدالت میں پیش کرنےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایف آئی آر درج ہونےکے بعد ضلع ایس پی ونایک پاٹل نے معاملے کو کرائم برانچ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔ بتایا جاتاہے کہ اس کو فرار ہونے میں اسی کے محکمہ کے کچھ لوگو ں نے تعاون کرنے کا بھی الزام لگایا گیا تھا، اس کی گرفتاری کے لئےجوئیڈا میں احتجاج بھی ہواتھا۔ کرائم برانچ کی ٹیم ملزم کی گرفتاری کے بعد اب اس بات کی بھی جانچ کرے گی کہ اس کے غیر قانونی لکڑی ذخیرہ اندوزی معاملے میں کون کون ملوث ہیں کس کس نے تعاون کیا۔ اسی طرح اس کے فرار ہونےمیں بھی کن لوگوں کا ہاتھ ہے پتہ لگائے گی۔

شیموگہ میں ملزم کا خاندان رہائش پذیر تھا انہیں بھی وہاں سے نکال لے جانےمیں کامیاب ہواتھا۔ دومہینوں سے پولس نے جال بچھا کر اس کی تلاش میں تھی لیکن کہیں سے بھی کوئی سراغ نہیں مل پارہاتھا۔ اسی دوران ملزم نے عدالت میں ضمانت کے لئے عرضی بھی داخل کی تھی لیکن عدالت نے اس کو رد کردیا تھا۔ اب وہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی پیش کرنے والا تھا ۔ اسی دوران یہ بھی خبر ملی ہے کہ اس کو پولس محکمہ سے خارج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...