جوئیڈا میں واقع چیک پوسٹ پر غیر قانونی وصولی کی شکایت۔ انتخابی نگران آفیسر کی طرف سے تحقیقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th April 2019, 11:47 PM | ساحلی خبریں |

جوئیڈا12؍اپریل (ایس او نیوز) پارلیمانی انتخابات کے پس منظر میں جوئیڈا تعلقہ کے باپیلی کراس پر جو چیک پوسٹ قائم کیا گیاہے وہاں پر سی سی کیمروں کی نظر سے بچ کر خود پولیس والوں کی طرف سے غیرقانونی طور پر رقم وصول کیے جانے کی شکایات موصول ہونے کے بعد انتخابات کی نگرانی کی ذمہ دار آفیسر نے اس چیک پوسٹ پر پہنچ کر تحقیقات کی ہے اور پولیس کوانتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق انتخابات کی نگرانی پر مامور افسران کو اس بات کی شکایات ملی تھیں کہ باپیلی چیک پوسٹ پر موٹر گاڑیوں کو روک کر تلاشی لینے کے نام پر ہراساں کیا جارہا ہے۔ موٹر بائک پر سفر کرنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو خواہ مخواہ بڑی دیر تک یہاں روک لیا جاتا ہے ۔ ٹرک ڈرائیوروں سے رشوت وصول کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ جوئیڈا کے درگاہ دیوی مندر جاترا کے نام پر پولیس کے ذریعے ہی عطیہ کی رقم وصول کرکے رسیدیں تھمائی جارہی ہیں۔

ان شکایات کے پس منظر میں انتخابات کی نگرانی پر مامور آفیسردین دیال منگل نے اس چیک پوسٹ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور موصولہ شکایات کے سلسلے میں چیک پوسٹ پر تعینات محکمہ پولیس اور دیگر محکمہ جات سے متعلقہ افسران سے تقریباً آدھے گھنٹے تک تحقیقات کیں۔انتخابی نگراں افسر نے کیا رپورٹ تیار کی ہے اور کس قسم کا اقدام کیا جانے والا ہے اس تعلق سے کوئی بات معلوم نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے کی ذمہ دار پولیس کی طرف سے ہی جوئیڈا تعلقہ میں بہت ساری غیر قانونی سرگرمیاں چلائے جانے کی خبریں حال کے کچھ دنوں میں عوام کے سامنے آچکی ہیں۔جس میں گروراج نامی پولیس کانسٹیبل کے سرکاری گھر سے قیمتی لکڑیوں کا غیر قانونی ذخیرہ بر آمد ہونے کا بڑا معاملہ بھی شامل ہے۔اب جوئیڈا پولیس کی نگرانی میں ہی درگادیوی جاترا منائے جانے اور پولیس کی طرف سے ہی اس تہوارکے لئے عوام سے عطیہ جات وصول کیے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس کے علاوہ سرکار کی طرف سے جو فنڈ موصول ہوا ہے اس میں بھی لاکھوں روپے کی ہیرا پھیری کی باتیں سننے میں آرہی ہیں۔عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ جوئیڈا میں چل رہی پولیس کی غیر قانونی سرگرمیوں کی تحقیقات ڈپٹی کمشنر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے ہونی چاہیے اور خاطی افسران کو کڑی سزادینے کے ساتھ ساتھ آئندہ اس قسم کی سرگرمیوں پر پوری طرح روک لگادینی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔