جوئیڈا میں 22اکتوبر کو تحصیلدار کی موجودگی میں فوریسٹ افسران اور فوریسٹ مکینوں کی اہم میٹنگ : کیا اتی کرم داروں پر ہونے والا ظلم  ختم ہوگا؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th October 2021, 9:20 PM | ساحلی خبریں |

جوئیڈا:20؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)22اکتوبر بروز جمعہ کو تحصیلدار کی رہنمائی و موجودگی میں فوریسٹ افسران کے ساتھ  فوریسٹ زمین پر رہائش پذیر اور کاشت کاری کرنےو الے فوریسٹ مکینوں کو فوریسٹ عملے کی طرف سے درپیش مسائل کے حل کو لےکر فوریسٹ ویدیکے  کے عہدیداران گفتگو کریں گے۔فوریسٹ مکین امید و یاس میں پوچھ رہے ہیں کہ کیا افسران کے ساتھ ہونےو الی  گفتگو سے فوریسٹ مکینوں کو  فوریسٹ افسران کی طرف سے ہونےو الے ظلم سے راحت ملے گی۔

جوئیڈا تحصیلدار کے دفتر میں 22اکتوبر کی صبح 30-11بجے فوریسٹ متاثرین کے ساتھ ہونےوالی میٹنگ میں ضلع ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر رویندر نائک ، تعلقہ فوریسٹ افسران کو شریک ہونگے۔ جس سے پتہ چلتاہے کہ یہ میٹنگ کتنی اہمیت رکھتی ہے۔

فوریسٹ مکینوں کوفوریسٹ افسران کی طرف سے  مسلسل ہراسانی اور ظلم کا سامنا ہے۔ کاشتکاری والی زمین کو کبھی کھودا جاتا بے تو کبھی لگائے گئے پودوں کو اکھاڑا جاتا ہے جس کو لے کرعوام  پریشان ہیں تو دوسری طرف فوریسٹ حقو ق قانون کے مطابق عرضی منظوری کارروائی جاری رہتے فوریسٹ مکینوں کو انخلاء پر مجبور کرنے اور نوٹس جاری کرنے سے فوریسٹ مکین کافی خوف میں مبتلا ہیں۔ فوریسٹ محکمہ کی جانب سے کی جانےوالی کارروائی میں پولس محکمہ کا عملہ بھی شریک ہونے کو لے کر تعلقہ بھر میں بحث چل رہی ہے۔ فوریسٹ مکین امید لگائے بیٹھے ہے کہ 22اکتوبرکو ہونے والی میٹنگ میں لئے جانے والے اہم فیصلوں سے ان پر ڈھائے جانے والے ظلم و ہراسانی کا دور ختم ہو۔

مذمت: ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر رویندرنائک نے اس بات کی کڑی مذمت کی ہے کہ اصول وضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے محکمہ فوریسٹ کا عملہ  فوریسٹ مکینوں کواچانک نکال باہر کرنےکسی بھی جگہ پہنچ جاتا ہے اورظلم ڈھانے لگتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...